Sunday 31 August 2014

ہٹلر کی نایاب ترین تصاویرجو دنیا سے پوشیدہ رہیں



    لندن (نیوز ڈیسک) انسانی تاریخ کے بدنام ترین ڈکٹیٹر ہٹلر کی جوانی کی تصویریں پہلی دفعہ منظر عام پر آگئی ہیں۔ ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران اور اس سے پہلے کے دور میں ہزاروں انسانوں کو قتل کیا لیکن ان تصاویر میں اسے دنیا کا شفیق ترین انسان دکھایا گیا ہے۔ دراصل یہ تصویریں اس کا شاندار تصور پیش کرنے کیلئے بنائی گئیں۔
    مشہور برطانوی میگزین Time کی فوٹو ایڈیٹر بریجٹ ہیرس نے بتایا کہ وہ اپنی دادی سے باتیں کررہی تھی کہ اتفاقاً انہوں نے بتایا کہ بریجٹ کے دادا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران ہٹلر کی چند تصاویر بھی حاصل کی تھیں جو گھر کے ایک کونے میں سالوں سے پڑی تھیں۔
    پریجٹ نے جب تصویریں نکالیں تو وہ حیران رہ گئی اور اس نے یہ تاریخی تصاویر دنیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک تصویر میں ہٹلر ایک ہرن کے بچے کو پیار کر رہا ہے تو ایک میں وہ جنگ میں زخمی ہونے والوں کو عیادت کررہا ہے۔ اسی طرح ایک اور تصور میں وہ اپنے فوجی ساتھیوں کے ساتھ نظر آرہا ہے۔ ان تصویروں کو مشہور ڈکٹیٹر کی زندگی کے اہم انکشافات میں شمار کیا جارہا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment