Sunday 31 August 2014

ہماری یاداشت کن باتوں سے متاثر ہوتی ہے



    شکاگو (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے موبائل فون کا استعمال یا اپنے فیس بک یا ٹویٹر اکاﺅنٹ کو دیکھنا کسی بھی کام میں توجہ برقرار رکھنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتا ہے کیونکہ ایک منٹ کیلئے ڈسٹرب ہونا بھی ہماری مختصر دورانیے کی یادداشت کو ختم کردیتا ہے۔ جارج میسن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک عام آدمی روزانہ اوسطاً 125 دفعہ اپنے موبائل فون کا مختصر استعمال کرتا ہے اور اس عمل کی وجہ سے کسی کام پر مسلسل توجہ برقرار رکھنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ ماہرین نے تحقیق میں شامل افراد کو تین مختلف صورتوں میں اپنا کام کرنے کو کہا، پہلی صورت میں انہیں اپنے جوابات بغیر کسی تعطل کے لکھنا تھے، دوسری صورت میں جواب کا خاکہ تیار کرتے ہوئے انہیں تین دفعہ تعطل کا سامنا کرنا پڑا اور تیسری صورت میں جوابات لکھتے ہوئے تین دفعہ توجہ ہٹانے والے تعطل کا سامنا کرنا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک منٹ کیلئے بھی دھیان ہٹانے پر 95 فیصد لوگوں کی متوجہ رہنے کی صلاحیت متاثر ہوئی اور وہ ان کے جوابات غیر تسلی بخش ثابت ہوئے۔ ماہرین نے تحقیق کے نتیجہ میں ہدایت جاری کی ہے کہ توجہ کے متقاضی کاموں کے دوران موبائل فون یا دیگر ایسی چیزوں سے بچاجائے جو دھیان ہٹانے کا باعث بنتی ہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment