Sunday 31 August 2014

جنک فوڈز ہماری بھوک کو متاثر کرتی ہیں



    نیویارک(نیوزڈیسک)جنک فوڈ جن میں برگر اور فرنچ فرائیز پر مبنی غذائیں ہوتی ہیں جو بظاہر تو ہلکی غذائیں ہیں لیکن ان کا بے جا استعمال ہماری صحتمند خوراک کے لئے لگنے والی بھوک کو ختم کر دیتاہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ایک نئی تحقیق جو آسٹریلیا میں ہوئی ہے کہ مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ Junk Foodسے نہ صرف موٹاپا پیدا ہوتا ہے بلکہ یہ متوازن غذا کی خواہش کو کم کرتی ہیں۔ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ کس طرح Fast Foodsانسان کے رویوں کو تبدیل کر دیتی ہیں وہ خود پر قابو نہیں رکھ سکتا لہٰذا وہ زیادہ کھانا کھاتا ہے جس سے اس کو موٹاپے کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔
    یونیورسٹی آف ساﺅتھ ویلز کی پروفیسر مارگریٹ مورس نے کہا ہے کہ اس تحقیق کی سب سے مزیدار چیز یہ ہے کہ اگر یہی بات انسانوں میں واقع ہوتی ہے تو جنک فوڈز کے استعمال کے نتیجے میں انسان اصل بھوک لگنے کے سگنلز کا جواب ہی نہیں دیتے۔یہ بالکل اسی طرح ہے کہ لنچ کے وقت آپ آئس کریم کھا لیں پھر بھی جب آپ آئس کریم وین کو دیکھیں گے تو آپ کے دل میں اور آئس کریم کھانے کی تمنا پیدا ہو گی۔ محققین کی ایک ٹیم نے ننھے چوہوں پر تجربہ کیا جس میں پہلے ہر دو چوہوں کو میٹھے پانی کے مختلف فلیورز مثلاً چیری اور گریپس دئے گئے اور چوہوں کو جب صحت مند غذا دی گئی تو انہوں نے پہلے دیئے جانے والے فلیورز کو چھوڑ دیا۔ یہ پیدائشی نظام جو جانوروں میں پایا جاتا ہے زیادہ کھانے کی عادت اس کی حفاظت کرتا ہے اور صحتمند غذا کی ترقی میں مدد دیتا ہے۔ لیکن دو ہفتوں تک کیفے ٹیریا رچ فوڈ کا اسعتمال جن میں پائی، کیک اور کوکینرشامل تھے اور 150کیولریز کی حامل تھی جس سے چوہوں کا وزن 10فیصد تک بڑھ گیا۔جس سے سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جنک فوڈز پر مبنی چیزوں نے چوہوں کے دماغ کے Reward Circuitحصوں بالکل تبدیل کر دیا جس میں دماغ کا وہ حصہ بھی شامل تھا جو فیصلہ کرنے کا کام کرتا ہے۔
    WHOکے اعدا د و شمار کے مطابق 2.8ملین لوگ ہر سال موٹاپے کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں جن میں شوگر، دل کی بیماریاں اور کینسر شامل ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment