Sunday 31 August 2014

صارفین سے دھوکہ،ایپل پر مقدمہ



ڈیلی بائیٹس
    نیویارک (نیوز ڈیسک) سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کی آپسی جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایپل کمپنی کے موبائل فون استعمال کرنے والے اگر کسی دوسری کمپنی کے آپریٹنگ سسٹم والے فون استعمال کرنے کی کوشش کریں تو انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایپل کے خلاف ایک خاتون نے مقدمہ دائر کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب اس خاتون نے ایپل کا فون بدل کر اینڈرائڈ سسٹم والا فون استعمال کرنا شروع کیا تو دوسرے ایپل فونز سے آنے والے پیغامات اس کے اینڈرائڈ فون پر موصول ہی نہیں ہورہے یا ان کے موصول ہونے میں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اس قانونی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایپل کا آئی میسیج سافٹ ویئر اینڈرائڈ سسٹم والے موبائل فون کے پیغامات روک لیتا ہے اور اس طرح ایپل کا فون تبدیل کرکے کوئی دوسرا فون استعمال کرنے والوں کو اس کی سزا دی جارہی ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment