Sunday 31 August 2014

تاوان نہ دیا تو فون کرکرکے جینا حرام کردیں گے




بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں بھتہ خوروں نے بھتہ کی ادائیگی نہ کرنے پر اپنے شکار پر چینی انداز میں حملہ کرکے اسے 24 گھنٹے کے دوران 10000 کالز کرکے اسے ناقابل بیان ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا۔ متاثرہ شخص کو دوپہر کے وقت ایک میسج موصول ہوا جس میں 100 پاﺅنڈ (تقریباً 17000 پاکستانی روپے) ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا بصورت دیگر یہ بتایا گیا کہ اسے کال کر کرکے مار دیاجائے گا۔ اس شخص نے ابتداً اس دھمکی کو کوئی توجہ نہ دی لیکن جلد ہی اسے کالز موصول ہونا شروع ہوگئیں اور پھر صورتحال یہ ہوگئی کہ ہر پانچ یا دس سیکنڈ بعد ایک کال آرہی تھی۔ اس نے تنگ آکر اپنا فون بند بھی کیا لیکن جب بھی اسے کسی ضرورت کے تحت آن کیا تو مسلسل کالز کا سلسلہ پھر شروع ہوجاتا۔ چوبیس گھنٹے تک یہی سلسلہ جاری رہا اور بالآخر ایک کال بلاکنگ سافٹ ویئر بھی اس مسئلہ کو روکنے میں ناکام ہوگیا۔ سکیورٹی ماہرین کا خیال ہے کہ بھتہ خور ایسے سافٹ ویئر استعمال کررہے ہیں جو کسی نمبر پر مسلسل کال کرتے ہیں اور اس طرح لوگوں کی زندگی عذاب بنا کر ان سے بھتہ لیا جاتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment