Sunday 31 August 2014

خواتین کو کس طرح کے مَردوں سے شادی کرنا چاہیئے؟حیران کن تحقیق




    نیویارک (نیوز ڈیسک) شریک حیات کے انتخاب میں دیگر عوام کے ساتھ قد کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے اور خواتین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ انہیں دراز قد ہمسفر ملے۔ اگرچہ دراز قد کو وجاہت اور دلکشی میں اہمتی حاصل ہے لیکن ایک تازہ تحقیق کے مطابق کوتاہ قد مردوں کی خوشیاں بھی کم نہیں جن میں یہ بات خصوصی اہمیت کی حامل ہے کہ چھوٹے قد والے مرد زیادہ وفادار ہوتے ہیں اور ان کی شادی لمبے قد والوں کی نسبت زیادہ دیر پا ہوتی ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف نیویارک کے سائنسدانوں ڈالٹن اور ابی گیل نے کی ہے۔ تحقیق کے مطابق دراز قد مردوں کو ہمسفر جلدی مل جاتی ہے، وہ شادی بھی جلدی کرتے ہیں، ان کی شریک حیات عام طور پر زیادہ تعلیم یافتہ ہوتی ہیں اور وہ اپنے خاوندوں کی نسبت زیادہ کمائی کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ یہ مرد عام طور پر خواتین کو لبھانے کیلئے اپنے دراز قد پر انحصار کرتے ہیں اور ان کی طلاق کی شرح نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔ البتہ یہ مرد گھریلو کاموں میں زیادہ ہاتھ بٹاتے ہیں۔ دوسری جانب کوتاہ قد مرد عام طور پر اپنی نسبت بہت کم عمر خواتین سے شادی کرتے ہی ں۔ ان کی شادی دیر پا ہوتی ہے اور طلاق کی شرح نسبتاً کم ہوتی ہے۔ ان میں اپنے برابر قد کی خواتین سے شادی کرنے کی شرح اوسط قد لوگوں کی نسبت 269فیصد زیادہ ہے جبکہ اپنے سے زیادہ قد کی خواتین سے شادی کی شرح 1450 فیصد زیادہ ہے۔ یہ لوگ عام طور پر کمائی میں بھی اپنی بیویوں سے آگے ہوتے ہیں اور چھوٹے قد کی کمی دیگر طریقوں سے پوری کرتے ہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment