Sunday 31 August 2014

محبوبہ کےلئے سستا تحفہ خریدنا انتہائی مہنگا پڑا


    بیجنگ (نیوز ڈیسک ) چین کے دارالخلافہ بیجنگ میں خاتون نے نقلی ہینڈ بیگ مرد دوست کے منہ پر دے مارا۔ مذکورہ خاتون کی لڑکے کے ساتھ چین میں سماجی رابطہ کی معروف ویب سائٹ ویبوں کے ذریعے دوستی ہوئی، تو لڑکے نے خاتون کو تحفتاً ایک قیمتی پرس دیا۔ بعدازاں خاتون نے جب اس پرس کی مالیت کا اندازہ لگانے کے لئے ایک سٹور کا رخ کیا تو اسے معلوم ہوا کہ یہ تو جعلی ہے، جس پر خاتون غصے میں آگئی اور اس نے بھرے بازار میں یہ ہینڈ بیگ لڑکے کے منہ پر دے مارا۔

    0 comments:

    Post a Comment