Sunday 31 August 2014

نیند میں بھی محبوبہ کے خلاف باتیں کرنا بہت مہنگا پڑسکتا ہے



    لاس ویگاس (نیوز ڈیسک) خواتین حساس طبیعت کی مالک ہوتی ہیں اور سخت بات سن کر جذباتی ہوسکتی ہیں لیکن ایک امریکی خاتون ضرورت سے زیادہ ہی حساس نکلی اور اپنے سوئے ہوئے دوست پر گھونسوں اور ٹھڈوں کی بارش کردی کیونکہ اس بیچارے نے بدقسمتی سے نیند میں ان خاتون کے بارے میں کوئی الٹی سیدھی بات کردی تھی۔ اپنی دوست کے حملہ کا شکار بننے والے نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ چند سخت ضربوں نے اسے ہڑ بڑاکر اٹھنے پر مجبور کردیا۔ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی دوست 24 سالہ سارہ این اس پر بغیر کسی وقفے کے تھپڑ، مکے اور ٹھڈے برسارہی تھی۔ جب اس نے التجا کی کہ اُسے بتایا جائے کہ اس کا مقصد کیا ہے تو سارہ نے اسے بتایا کہ اس نے نیند کے دوران اس کے بارے میں کوئی گندی بات کی تھی اور ساتھ ساتھ پٹائی بھی جاری رکھی۔ بیچارہ نوجوان بوکھلا کر بھاگ کھڑا ہوا اور جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہورہا تھا تو بپھری ہوئی سارہ نے بندوق اٹھالی اور گاڑی کے اگلے ٹائر اور ونڈ سکرین کو چھلنی کرڈالا، خوش قسمتی سے فرار ہوتا ہوا نوجوان گولی سے بچ گیا تاہم سارہ نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں ان تمام الزامات کی تردید کردی۔

    0 comments:

    Post a Comment