Sunday 31 August 2014

کن جوڑوں کی شادی کامیاب رہتی ہے ؟شرمناک تحقیق



    لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) امریکہ میں کی گئی ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے ازدواجی زندگی کے بارے میں مشرقی تہذیب کے متعدد نظریات کو سچ ثابت کردیا ہے جن میں اہم ترین یہ ہے کہ شادی سے پہلے ناجائز تعلقات استوار کرنے والی خواتین کبھی بھی پرسکون ازدواجی زندگی نہیں گزار سکتیں۔
    یہ تحقیق ”نیشنل میرج پراجیکٹ“ نامی ادارے نے کی اور اس میں 18 سے 34 سال کے تقریباً 1300 مردوں اور خواتین کی زندگی کا مطالعہ پانچ سال تک جاری رکھا گیا۔
    نتائج کے مطابق وہ خواتین جو شادی سے پہلے دو مردوں سے ناجائز مراسم رکھ چکی تھیں ان میں سے صرف 42 فیصد کی ازدواجی زندگی پرسکون کی جاسکتی تھی جبکہ جو خواتین 10 یا زائد مردوں سے مراسم رکھ چکی تھیں ان میں سے 78 فیصد شادی کے بعد بے سکون ازدواجی زندگی گزار رہی تھیں۔ دوسری طرف مردوں کے ازدواجی اطمینان پر شادی سے پہلے کے مراسم کا کچھ خاص اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔ تحقیق کے سربراہ نے بتایا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ شادی سے پہلے کے تعلقات کا شادی کے بعد کی زندگی پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
    ان کا خیال ہے کہ یہ شادی کے بعد عدم اطمینان کی بڑی وجہ آپ کی ماضی کی زندگی بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ شادی سے پہلے متعدد مردوں کے ساتھ مراسم کی صورت میں خاتون متبادل صورتوں سے آگاہ ہوجاتی ہے جو کہ شادی کے بعد ایک مرد کے ساتھ خوش رہنے میں رکاوٹ ثابت ہوتی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ جن جوڑوں کی شادی میں دوست احباب اور رشتہ داروں کی شرکت زیادہ ہو ان کی ازدواجی زندگی بھرپور اور دیر پا ثابت ہوتی ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment