Sunday 31 August 2014

ٹماٹر دنیا کا صحت مند ترین پھل قرار



    لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے ٹماٹر کو دنیا کا سب سے صحت مند پھل قرار دیدیا۔ امریکی ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر میں پایا جانے والا آکسیڈنٹ اور لائیکوپین ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، اس کے استعمال سے خواتین کو ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت نہیں ہوتی اور دل کی صحت اور کارکردگی اچھی رہتی ہے ،یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کوبرقرار رکھتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک ہونے کے خدشات کم ہوتے ہیں اور وزن گھٹاتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹماٹر مختلف قسم کے سرطان سے بچاتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment