Tuesday 26 August 2014

بے فکر زندگی کے لئے آٹھ عادتیں اپنائیں



تعلیم و صحت
 0
نیویارک(نیوزڈیسک)بے فکر زندگی کے لئےآٹھ عادتیں اپنائیں اس میں کیا راز ہے کہ کچھ لوگ اپنے جذبات کو دوسروں کی نسبت قابو میں رکھتے ہیں اور ان کا سٹریس لیول بھی ٹھیک رہتا ہے۔ انتہائی کامیاب لوگ دوسری بہت سے خوبیوں کے علاوہ جذبات پر بھی بخوبی قابو رکھتے ہیں۔ ذیل ہم ایسی دس عادتوں کا ذکر کریں گے.یہ عادتیں دنیا کے کامیاب ترین لوگوں میں مشاہدہ کی گئی ہیں آیئے ہم ان سے کچھ سیکھتے ہیں۔
1.ذہن ایک نکتے پر مرکوز رکھیں جن لوگوں میں جذبات کا معیار بلند ہوتا ہے و ہ ایک ہی وقت میں ایک مسئلے پر سوچنے کے فن سے آشنا ہوتے ہیں کئی کھڑکیاں ایک ساتھ کھول لینا ذہنی تناﺅ کا باعث ہیں دیگر تمام مسائل کو کسی اور وقت کے لئے موقوف کر رکھیں اور حالیہ مسائل پر غور کریں ماضی اور مستقبل کو اپنی باری کا انتظار کرنے میں جو سٹریس فری زندگی گذارنے کے اہم رازوں میں سے ایک ہے۔
2.غلطیوں کے بارے میں زیادہ نہ سوچیں ، مثبت رہیں جہاں اس بات سے آگاہی ضروری ہے کہ ہم سے کہاں کہاں غلطیاں سرزد ہوئی ہیں اور آئندہ ان سے بچنے کے لئے ہمارا لائحہ عمل کیا ہونا چاہئے دنیا کے کامیاب ترین لوگ اس بات سے چپکے نہیں رہتے کہ ان سے کیا غلطی سر زد ہوئی کیونکہ اگر ہم غلطیوں کو لے کے بیٹھ جائیں گے تو ہمارا ذہنی سٹریس لیول بڑھ جائے گا جو یقینا ہماری کامیابیوں کے رستے میں رکاوٹ ہے۔ ہمیں بس اپنی منزل پر نظر رکھنی چاہئے ہماری یہ عادت ہمیں نئے سفر کی مثبت قوت عطا کرے گی۔
3.جدوجہد ترک نہ کیجیے ہماری زندگی میں اکثر ایسے مقام آتے ہیں جب ہمیں سب کچھ اپنے خلاف ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے آپ اکثر اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں کہ اپنی منزل کے حصول کی کوششیں بھی ترک کر دیتے ہیں یہی ایک نکتہ ہے جو ایک بامراد اور بے مراد آدمی میں امتیاز کرتا ہے یہی وہ مقام ہے جہاں ایک مایوس آدمی تھک کر بیٹھ جاتا ہے اور یوں منزل اس سے کوسوں دور نکل جاتی ہے جبکہ دوسری طرف وہ ہے جو حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے اور آخر کا جیت اس کا مقدر ٹھہرتی ہے۔
4.ایک نئے زاویئے سے دیکھئے جب ہم کسی مشکل کا شکار ہو جاتے ہیں تو ہم اس مشکل کو غیر فطری طور پر بہت بڑا سمجھتے ہیں۔ ہماری زندگی میں یہ ایک ایسی منزل ہے جہاں ہمیں اپنی مشکلات سے کس قدر دور رہنا چاہئے اور ان پر ایک زاوئیے سے غور کرنا چاہئے مثلاً یہ کہ ہم ایک بڑے مسئلے کو رائی کے برابر سمجھیں اور کہیں کہ کل صبح جب ہم سو کر اٹھیں گے تو یہی پہاڑ جیسی مشکل رائی کے برابر رہ جائے گی اور ہم آسانی سے اس کا حل تلاش کر لیں گے لہٰذا بعض اوقات مشکل کے بارے میں صرف اپنا نظریہ تبدیل کرنا مشکل کے حل میں ہماری مدد کرتا ہے۔
5.جاگتے رہئے، تیار رہئے علم ایک طاقت ہے لہٰذا خود کو مطالعے کے اسلحے سے ہمیشہ لیس رکھیں حالات سے باخبر رہیں اور انہیں سمجھیں سٹریس فری زندگی کا ایک راز یہ بھی ہے کہ سٹریس فل زندگی کے لئے تیار رہا جائے۔
6.اچھے وقتوں کو یاد رکھیں آپ کو اپنے پیاروں کے ساتھ خوش رہنے کے لئے برے وقت کے یاد سے دور رہنا چاہئے کیونکہ سکون اور خوشحالی سے گذرے ہوئے وقت کی یاد سے زیادہ آپ کو سکون دینے والی اور کوئی شئے نہیں جو آپ کو موجودہ زندگی میں چارج رکھے۔ -
7.نیند، مشق، مراقبہ ایموشنل انٹیلی جنس کے مصنف Travis Brad Gerssyانسانی زندگی میں نیند کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ نیند آپ کے ایموشنل انٹیلی جنس میں اضافے کا باعث اور سٹریس لیول کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے کیوں کہ نیند سے انسان کا ذہن پھر سے ترو تازہ ہو جاتا ہے نیند کی کمی کی وجہ سے خود پر قابو رکھنے کی صلاحیت اور یادداشت میں کمی واقع ہوتی ہے Bradمزید کہتا ہے کہ سانس کی مشقیں ذہنی تناﺅ کے خاتمے میں اپنی مثال آپ ہیں۔
8.جب مسائل آپ دروازے پر دستک دیں تو بیٹھ جائیں اور اپنی سانسوں پر توجہ دیں اس سے آپ کو سکون ملے گا اور تمام چیزیں ایک ترتیب میں آ جائیں گی۔ آپ کی حیثیت ایک پیغام کی سی ہے جسے پوری دنیا میں بھیجا جانا ہے منفی سوچنا بند کریں اپنی ذات کو ایک مثبت تھپکی دیں اپنے خیالات کو مثبت زندگی سے قوت بخشیں اور اپنے بارے میں جو آپ نے ایک مثبت تصور قائم کیا ہوا ہے اسے حقیقت کا روپ دھارنے دیں۔ اگر اب بھی مسائل حل نہیں ہوتے تو انہیں پھر کسی وقت دیکھیں کیونکہ یہ دنیا کا اختتام تو نہیں ہے۔

0 comments:

Post a Comment