Tuesday 26 August 2014

وہ عادتیں جو آپ کو کمر درد کا مریض بنائیں



تعلیم و صحت
 0
برمنگھم (نیوز ڈیسک) کمر کا درد ایک تکلیف دہ بیماری ہے جس میں آج کل تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ہر دوسرا شخص کمر کے درد کی شکایت کرتا نظر آتا ہے۔ ہماری روز مرہ زندگی کے کچھ عادات و اطوار ہمیں اس تکلیف میں مبتلا کرسکتے ہیں لیکن اگر ہم محتاط رہیں اور کچھ ضروری باتوں کا خیال رکھیں تو کمر کے درد سے بآسانی بچ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ بات بہت اہم ہے کہ ہم سونے کیلئے کیسا گدا استعمال کرتے ہیں۔ آپ کا گدا نہ ہی بہت سخت ہونا چاہیے اور نہ ہی بہت نرم اور یاد رکھیں کہ آتھ سے دس سال استعمال کے بعد گدے کو بدل لیں کیونکہ پرانا گدا آپ کیلئے کمر کے درد کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ اکثر اپنے ساتھ کوئی بیگ رکھتے ہیں تو خیال رکھیں کہ یہ وزنی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ کندھے پر بیگ لٹکائے رکھنے سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی اور کمر کی ایک سائیڈ پر بوجھ پڑتا ہے اور کمر درد کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔ لمبی ایڑھی یا ایڑھی کے بغیر جوتوں کو پہننے سے اعتراز کریں اور ایڑی کی لمبائی اتنی ہونی چاہیے کہ جس کے ساتھ آپ مکمل آسانی کے ساتھ چل سکیں۔ غصے اور تلخی والی باتوں سے بچیں کیونکہ اس سے ذہنی دباﺅ پیدا ہوتا ہے جو جوڑوں کے درد اور کمر درد کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ سارا دن بیٹھے رہنا بھی کمر کیلئے نقصان دہ ہے، کھڑے ہونے کی نسبت بیٹھنے سے ریڑھ کی ہڑی پر دو گناہ دباﺅ پڑتا ہے۔ لمبے وقت کیلئے بیٹھنا ہو تو کوشش کریں کہ قدرے نیم دراز انداز میں جسم کو تقریباً 130 ڈگری کے زاویے پر رکھتے ہوئے بیٹھیں اور گردم کو سیدھا رکھیں، ورزش باقاعدگی سے کریں کیونکہ ورزش میں ناغہ کرنے سے آپ کی کمر اور جوڑوں میں کھنچاﺅ اور درد پیدا ہوتا ہے۔ بازاری غذاﺅں، خصوصاً ہلکی پھلکی ریڈی میڈ غذاﺅں سے پرہیز کریں کیونکہ ان سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے جو کمر درد کی ایک بڑی وجہ ہے۔
 

0 comments:

Post a Comment