Tuesday, 26 August 2014

طلبہ زندگی میں عروج حاصل کرنے کیلئے محنت کی عادت اپنائیں،میاں فاروق



میٹروپولیٹن 4
 0

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) طلبہ وقت کی قدر اور علم حاصل کریں۔زندگی میں عروج حاصل کرنے کیلئے محنت کی عادت اپنائیں اور کبھی جھوٹ نہ بولیں۔ منزل کا تعین نہ کرنیوالی قوموںکیلئے اپنی آزادی برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ان خیالات کااظہار نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیف کوآرڈی نیٹر میاں فاروق الطاف نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان میں جاری نظریاتی سمر سکول کے سولہویں روزطلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر معروف صنعتکار میاں سلمان فاروق بھی موجود تھے۔پروگرام کے آغازپر نظریاتی سمر سکول کے طلبہ نے تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ پیش کیا۔پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض ہونہار ننھی طالبہ ملائکہ صابر نے انجام دیے۔میاں فاروق الطاف نے کہا کہ یہاں موجود بچوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن اور شاندار ہو گا۔بچوں کے جوش جذبے کی آواز ہندوﺅں کے دلوں کو دہلا رہی ہوں گی۔انہوں نے کہا ہمیں نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے،آپ نے پوری زندگی کبھی جھوٹ نہیں بولا۔آپ کی پیروی میں قائداعظمؒ بھی ہمیشہ سچ بولتے تھے۔یاد رکھیں سچ بولنے والے کا کردار بلند ہو گا اور کامیابی اس کا مقدر بنے گی۔علامہ محمد اقبالؒ نے جہد مسلسل کا پیغام دیا ۔آپ علامہ محمد اقبالؒ کے شاہین بنیں۔قائداعظمؒ نے کہا تھا وقت کی قدر کرو،علم حاصل کرو اور اپنی منزل کا تعین کرو۔ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہئے۔


میاں سلمان فاروق نے کہا کہ بچے ہی پاکستان کا مستقبل ہیں ۔آپ قائداعظمؒ کے سنہری اصولوں ایمان،اتحاد،تنظیم کو روزمرہ زندگی پر لاگو کریں۔بچوں کواپنی تعلیم پر مکمل توجہ دینے کے ساتھ ساتھ علم کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ ہم پاکستان جیسے خوبصورت ملک میں آزاد پیدا ہوئے ہیں۔اپنی تعلیم و تربیت کے ذریعے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ترقی یافتہ ممالک میں ہر طرح کی جدید مشینری ہونے کے باوجود فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کے بنے ہوئے فٹ بال استعمال ہو رہے ہیں اور سیالکوٹ میں بنائے جانیوالے فٹ بالوں کو دنیا کا بہترین فٹ بال سمجھا جاتا ہے۔پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اب ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے۔ بعدازاں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ پروگرام کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے اور سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔اس نظریاتی سمر سکول کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گا ۔

0 comments:

Post a Comment