Tuesday, 26 August 2014

مصالحے دار کھانوں کے پانچ خفیہ فائدے



تعلیم و صحت
 0
لندن(نیوزڈیسک)ہر شخص اپنے کھانے میں کچھ نہ کچھ مصالحے کا خواہش مند ضرور ہوتا ہے، مصالحے دار غذائیں نہ صرف ہماری زبان پر موجود (Taste Buds) جو غذا کے ٹیسٹ کی شناخت کرتے ہیں۔ میں سنسنی پیدا کرتی ہیں بلکہ ہماری خوراک کو لذیذ بنانے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ یہاں مصالحے دار غذاﺅں کے کچھ ایسے فوائد بھی ہیں جن کے بارے میں سنتے ہی آپ حیرت زدہ ہو جائیں گے۔ سپائسی فوڈ کے کچھ ایسے فوائد جو انسانی صحت کے لئے ضروری ہیں کا تذکرہ ذیل میں ضروری ہے۔ مصالحے دار غذائیں وزن کم کرتی ہیں یہ بات سچ ہے کہ زیادہ مقدار میں مصالحوں کا استعمال موٹاپا کم کرنے کا باعث ہوتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق مرچوں میں (Capsaicin) پایا جاتا ہے جو ایک ایسا کمپاﺅنڈ ہے جو حرارت پیدا کرتا ہے اور جسم میں موجود کیلوریز کو جلانے میں مدد دیتا ہے۔  کینسر کے مرض سے بچاﺅ ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق مرچوں میں پائے جانے والے (Capsaicin) میں کچھ کینسر سیلز کو مارنے کی صلاحیت بھی موجود ہے اس کے علاوہ مرچیں سردی کے خلاف مدافعتی اثرات کی حامل ہیں اور ”سٹروک“ اور موٹاپے میں بھی انتہائی سفید ہوتی ہیں۔  امراضِ قلب میں معاون چیلز ( Cardiovascular) رسک کو کم کرتی ہیں چیلز کے استعمال سے ہارٹ اٹیک اور سٹروک کے واقعات میں نمائیاں کمی آتی ہے جبکہ چلیز (LDL Cllies) نقصان دہ کو کیسٹرول کے مضر اثرات میں کمی کا باعث بھی ہیں۔ (Capsaicin) جو مرچوں کا اہم جز ہے سوزش اور ورم میں بھی مفید ہے جو دل کے امراض کا اہم فیکٹر ہے۔  ہائی بلڈ پریشر میں کمی ایک جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چلیز میں پایا جانے والا کمپاﺅنڈ بلڈ پریشر کو کم کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے بلکہ خون کی نالیوں کو ریلیکس رکھتا ہے۔  غصے میں کمی  سپائسی فوڈزسے (Serotonin) کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے لہٰذا مصالحہ دار غذائیں ذہنی تناﺅ میں آرام دہ ہوتی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment