بکنگھم (نیوز ڈیسک) صحتمند، سمارٹ اور خوبصورت جسم ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس کیلئے جو ورزش اور مشقت درکار ہوتی ہے وہ ہر کسی کے بس کا کام نہیں۔اگر آپ بھی جم جانے سے گھبراتے ہیں اور مشکل ورزشوں سے بھی کتراتے ہیں تو آپ کیلئے کچھ ایسے مشورے حاضر ہیں جن پر عمل کرکے آپ انتہائی سہل انداز میں مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
٭.... یوگا کیلئے نہ آپ کو مشقت کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کہیں جانے کی، بس ایک چٹھائی پچھائیے اور یوگا کیجئے، یوگا جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کا بھی ضامن ہے۔
٭.... آپ تاش کے پتوں سے ورزشی کھیل کھیل سکتے ہیں، پتے اٹھائیے نمبر دیکھئے اور اس کے مطابق ڈنڈ بیٹھکیں لگائیں۔
٭.... چہل قدمی جسمانی صحت کا آسان اور بہترین ذریعہ ہے، صبح کے وقت چہل قدمی سے دوران خون تیز ہوتا ہے، دل کو تقویت ملتی ہے اور سارا دن خوش و خرم گزرتا ہے۔
٭.... ورزش کیلئے رہنمائی کرنے والی ڈی وی ڈی ویڈیوز ضرور دیکھیں، اس سے آپ کو گھر میں آسان ورزشوں کیلئے رہنمائی مل سکے گی۔
٭.... یہ عادت بنالیں کہ ٹی وی دیکھنے کے دوران جیسے ہی اشتہارات کا وقفہ آئے آپ اپنی جگہ سے اٹھ جائیں اور کندھوں، کمر اور کولہوں کی ہلکی پھلکی ورزش کریں۔

0 comments:
Post a Comment