Tuesday 26 August 2014

مختلف کھانوں کے دلچسپ حقائق



)

ڈیلی بائیٹس
 1
چنائی ( نیوزڈیسک ) ہر پھل، سبزی یا کھانے پینے والی کسی بھی چیز کے ساتھ ایک مخصوص تاثر قائم ہوتا ہے، جو اس کے ذائقے، خوشبو اور افادیت سے منسلک ہوتا ہے، لیکن یہاں ہم آپ کو خوراک کے حوالے سے چند ایسے حقائق کے متعلق بتانے جا رہے ہیں، جن پر آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا۔
کیلے کی خوشبو: ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو کیلے کو باقاعدہ سونگھتے رہتے ہیں، وہ ان لوگوں کی نسبت جلد اپنا وزن گھٹا لیتے ہیں، جو ایسا نہیں کرتے۔ ماہرین کے مطابق کیلے کو سونگھنے سے قدرتی طور پر بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے۔
ڈنر(رات کا کھانا): عمومی طور پر ہمارے ہاں ڈنر (Dinner) کا مطلب رات کا کھانا ہے لیکن یہ جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی کہ یہ لفظ فرانسیسی لفظ ”Disner“ سے نکلا ہے، جس کا مطلب بریک فاسٹ (Breakfast) یعنی ناشتہ ہے۔ 18ویں صدی سے قبل ڈنر کو دن بھر کا سب سے بڑا کھانا کہا جاتا تھا لیکن بعدازاں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب دنیا نے رات کے کھانے کو زیادہ اہمیت دینا شروع کی تو اسے رات کے کھانے میں تبدیل کردیا گیا۔
مربع نما تربوز: چاپان کے علاوہ دنیا بھر میں تربوز کی گول شکل ہوتی ہے لیکن آپ کو حیرانگی ہو گی کہ چاپان میں مربع نما شکل کے تربوز فروخت ہوتے ہیں۔
پیاز، سیب اور آلو کا ذائقہ: ان تینوں کا ایک ہی ذائقہ ہے، اگر یقین نہ آئے تو آنکھیں اور ناک بند کرکے ان میں سے کسی ایک کو دانتوں سے کاٹ کر دیکھیں۔ اچھا....! ان میں فرق صرف ان کی خوشبو سے کیا جاتا ہے، اسی لئے کہا گیا ہے کہ ناک کو بند کرکے انہیں ”چک“ مار کر دیکھیں۔
شہد: شہد اللہ تعالیٰ کی وہ نعمت ہے، جو ایک ہزار سال بھی پڑا رہے تو خراب نہیں ہوتا۔ جدید تحقیق کے مطابق شہد خراب نہ ہونے کی وجہ ایک تو اس میں پانی کی کمی اور دوسرا ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی موجودگی ہے۔
بائیں ہاتھ سے کھانا: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ سے کھانا کھانے والوںکی خوراک کم ہوتی ہے، یعنی وہ تھوڑا کھاتے ہیں۔
اونٹ: کھانے کی فہرست میں سب سے بڑی روسٹ غذا اونٹ کو قرار دیا جاتا ہے اور اسی وجہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔
سیب کے بیج: سیب کے بیج زہریلے ہوتے ہیں، کیوں ان میں ایمیگڈالن نامی مرکب ہوتا ہے، جو انہیں زہریلا بنا دیتا ہے۔ لہذا سیب کے کچھ بیج کھانے سے تو شائد آپ کو کوئی فرق نہ پڑے لیکن زیادہ مقدار میں ان بیجوں کو کھانا خطرے سے خالی نہیں۔

0 comments:

Post a Comment