Sunday 31 August 2014

بے وفا لوگوں کا مستقبل کیا ہوتا ہے ؟انتہائی دلچسپ تحقیق



ڈیلی بائیٹس
    لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) عشق و محبت اور ازدواجی تعلقات پر کی گئی ایک تازہ تحقیق میں یہ ثابت ہوگیا ہے کہ جو لوگ ایک محبوب یا محبوبہ کو چھوڑ کر کسی دوسرے کی طرف مائل ہوجاتے ہیں وہ اس کے بھی بن کر نہیں رہتے اور پھر کسی نئے تعلق کی تلاش شروع کردیتے ہیں یعنی وہ ایک محبوب سے دھوکے کے بعد دوسرے سے بھی دھوکہ کرسکتے ہیں، یونیورسٹی آف ساﺅتھ البامہ کی تحقیق میں تقریباً 450 لوگوں کا مطالبہ کیا گیا اور ان سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔
    خواتین اور مردوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ابھی بھی نئی محبت کی تلاش میں ہیں یا اپنے موجودہ تعلق سے خوش ہیں اور پھر ان کے ماضی کی معلومات بھی حاصل کی گئیں۔وہ لوگ جنہیں سابقہ محبوب یا محبوبہ سے چھینا گیا تھا ان کی زندگی خوشگوار نہیں تھی اور وہ کسی نئی محبت کی تلاش میں تھے جبکہ وہ لوگ جنہوں نے کبھی بے وفائی نہیں کی تھی وہ انتہائی خوش اور مطمئن تھے۔ تحقیق میں یہ دلچسپ بات بھی معلوم ہوئی کہ ملنسار لوگوں کی نسبت اپنی ذات میں محدود لوگوں میں بے وفائی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment