بوسٹن (نیوز ڈیسک) لوگ عام طور پر خوابوں کی تعبیر جاننے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں لیکن خوابوں کے متعلق چند حقائق ایسے بھی ہیں جو ان کی تعبیر سے بھی زیادہ دلچسپی کے حامل ہیں۔ آپ بھی جانئے:
1 ۔پیدائش کے بعد نابینا ہونے والے لوگ خوابوں میں زندگی کے عکس دیکھتے رہتے ہیں لیکن پیدائیشی نابینا لوگوں کے خواب بھی بہت واضح ہوتے ہیں جن میں وہ زندگی کی حقیقتوں کو سماعت اور دوسری حسوں کی صورت میں خوابوں کو دیکھتے ہیں۔
2۔ جاگنے کے بعد 10 منٹ کے اندر 90 فیصد خواب بھول جاتے ہیں۔
3۔ مردوں کے خوابوں میں مردوں کی تعداد عورتوں سے زیادہ ہوتی ہے جبکہ عورتوں کے خوابوں میں مرد و زن کی تعداد تقریباً برابر ہوتی ہے۔
4 ۔خواب ہمیں نفسیاتی مسائل سے بچاتے ہیں اور ان کے بغیر دماغی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
5 ۔ہم خواب میں جو بھی چہرے دیکھتے ہیں وہ کبھی نہ کبھی حقیقی زندگی میں ہمارے سامنے آچکے ہوتے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انہیں ہم نے کبھی بچپن میں یا کسی کہانی یا فلم میں دیکھا ہو۔
6 ۔12فیصد لوگوں کے خوابوں میں کوئی رنگ نظر نہیں آتا، ان کے خواب بلیک اینڈ وائٹ ہوتے ہیں۔
7 ۔خواب میں پیش آنے والے واقعات علامتی ہوتے ہیں، دراصل یہ زندگی کے کسی نہ کسی مسئلے یا واقعہ کی طرف اشارہ کررہے ہوتے ہیں۔
8 ۔نشے کے عادی افراد جب اس عادت بد سے نجات پالیتے ہیں تو ان کے خواب زیادہ واضح اور خوش کن ہوجاتے ہیں۔
9 ۔بعض اوقات ہمارے ارد گرد ہونے والی باتیں یا شور ہمیں خواب کا حصہ محسوس ہوتی ہیں حالانکہ وہ ہمارے ارد گرد حقیقی طور پر رونما ہورہی ہوتی ہیں۔
10 ۔نیند کے دوران دماغ آپ کے اعضاءکو مفلوج کردیتا ہے تاکہ کہیں وہ خواب میں جاری اعمال کو سرانجام نہ دینا شروع کردیں۔ اگر ایسا نہ ہو تو خواب میں چلنے پر آپکی ٹانگیں بھی حرکت کرنے لگیں گی اور خواب میں کسی کو مارنے پر آپ کے ہاتھ بھی تھپڑ اور گھونسے مارنے کے انداز میں حرکت کریں گے۔

0 comments:
Post a Comment