Tuesday, 26 August 2014

خود اعتمادی میں اضافے کےلئے مفید مشورے



ڈیلی بائیٹس
 0
برمنگھم (نیوز ڈیسک) روزمرہ میل جول کے دوران ہمیں بعض لوگ جب ملتے ہیں تو پہلے لمحے ہی ہمیں ان کے بارے میں کچھ خاص بات محسوس ہوتی ہے۔
اگر آپ یہ جاننا چاہیں تو وہ کیا بات ہے جو کسی کی نظر میں آپ کو خاص بناتی ہے اور آپ کا گہرا تاثر چھوڑتی ہے تو اس کا مختصر جواب ہے ”اعتماد“۔
شخصیت کا اعتماد متعدد عوامل پر منحصر ہے اور مندرجہ ذیل میں سے ہر بات آپ کو ایک پراعتماد شخص کے طور پر نمایاں کرتی ہے۔
٭.... جب کسی سے مخاطب ہوں تو نگاہیں اس کی طرف مرکوز رکھیں، نگاہوں کا رابطہ آپ کے اعتماد کی علامت ہے۔
٭.... کسی سے نظریں ملتے ہی مسکرا اٹھنے کی بجائے ایک لمحے کے توقف کے بعد مسکرائیں تاکہ یہ احساس پیدا ہو کہ آپ بوجہ عادت نہیں بلکہ خاص اس شخص کیلئے مسکرارہے ہیں۔
٭.... اپنے جسم کو سیدھا رکھیں، سربلند، سینہ کشادہ اور کمر سیدھی، ڈھیلے ڈھالے جسم کے ساتھ سستی اور کاہلی کا تاثر ابھرتا ہے۔
٭.... دوسروں کی بات دھیان سے سن کر اس کے مطابق اپنی آواز کے اتار چڑھاﺅ میں تبدیلی کریں۔
٭.... اپنی توجہ اس شخص کی طرف رکھیں جسے آپ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔
٭.... اپنے سامعین کی حرکات و سکنات کے مطابق اپنے انداز گفتگو میں ضروری تبدیلیاں کریں، مثلاً اگر کوئی سمجھنے میں مشکل کا تاثر دے تو بولنے کی رفتار کم کردیں۔
٭.... آغاز گفتگو کیلئے تعارف کا استعمال کریں، مثلاً یہ پوچھا جاسکتا ہے کہ کیا آپ فلاں صاحب یا صاحبہ ہیں؟
٭.... اگرچہ چوری چوری کسی کی بات سننا مناسب نہیں لیکن آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ فلاں بات کررہے تھے تو میرا خیال ہے کہ یہ ایسا ہے یا ویسا ہے وغیرہ۔
٭.... دوران گفتگو یہ تصور کریں کہ آپ بے تکلف دوست کے ساتھ بات کررہے ہیں اس سے آپ کا انداز دوستانہ ہوجائے گا۔
٭.... دلچسپ گفتگو کے فن کیلئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس حالات حاضرہ، کھیل اور تفریح وغیرہ کے بارے میں تازہ ترین معلومات ہوں۔
٭.... دوسروں کی بات دھیان سے سنیں اس طرح ان کا آپ پر اعتماد بڑھتا ہے۔
ان سب باتوں کے ساتھ یہ بہت ضروری ہے کہ اپنے اوپر خود اعتمادی کریں اور کبھی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔

0 comments:

Post a Comment