Saturday 30 August 2014

یہ کیڑا آپ کے چہرے پر رہتا ہے



ڈیلی بائیٹس
لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ سے کہا جائے کہ آپ کے چہرے پر بے شمار ننھے ننھے کیڑے رینگ رہے ہیں تو آپ یقینا یہ بات نہیں مانیں گے لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہم سب کے چہروں پر ننھے خوردبینی کیڑے ہر وقت رینگ رہے ہوتے ہیں ۔یہ ننھے Miteخاص شکل و صورت اور آٹھ ٹانگوں والے کیڑے ہیں جو 100فیصد لوگوں کے چہرے پر موجود ہوتے ہیں ۔ ان ننھے کیڑوں کا نام Demodex ہے اور ان کے سر ہماری جلد میںپیوست ہوتے ہیں ۔ اور یہ جلد سے خارج ہونے والے تیل اور چکنائی کو اپنی غذا بناتے ہیں ۔ تاتھ کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خورد بین سے دیکھنے پر یہ جلد پر تیرتے نظر آتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایشیائی اور امریکی بر اعظموں کی جلد پہ پائے جانے والے یہ ننھے منے کیڑے مختلف نسلوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا ڈی این اے بھی مختلف ہے۔

0 comments:

Post a Comment