Saturday 30 August 2014


ہوائی جہاز بھی بیٹری سے چلے گا

سائنس اور ٹیکنالوجی
    پیرس(نیوز ڈیسک)یورپی طیارہ ساز کمپنی ”ایئر بس“ نے ایک ایسا دو سیٹر الیکٹرک جہاز بنایا ہے جو پٹرول کی بجائے بیٹری سے چلتا ہے۔چند روز قبل فرانس کے ایک ایئر پورٹ پر ”ای فین“نامی دو سیٹر طیارے کا پروٹوٹائپ کمپنی کی جانب سے دکھایا گیا۔ فی الحال یہ طیارہ آدھے گھنٹے کی پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن ایئر بس حکام کا کہنا ہے کہ اس دو رانیئے میں اضافے کے لئے کام ہو رہا ہے اور اس میں کافی اضافے کی گنجائش بھی ہے۔ کمرشل سطح پر اس طیارے کی پروڈکش 2017ء میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ایئر بس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بجلی سے چلنے والے 70سے 90سیٹرجہاز کی تیاری پر کام کر رہے ہیں اور شاید اگلی دو دہائیوں میں یہ افسانہ بھی حقیقت بن جائے گا۔ کمپنی کے ایک کارکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ بیٹریوں کا محفوظ استعمال یقینی بنانا ہے۔ تیار کردہ”پروٹوٹائپ“لیتھیم آئن بیٹریوں سے توانائی حاصل کرتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment