Saturday 30 August 2014

خواتین سوشل میڈیا پر کیا کرتی ہیں ؟تحقیق نے بتا دیا


لاس اینجلس( نیوز ڈیسک) محبت اور دوستی کے تعلق میں دراڑ آجانے کے بعد فریقین عموماً ایک دوسرے سے لاتعلق ہوکر اپنی نئی زندگی کی راہ لیتے ہیں، اگر آپ بھی یہی سمجھتے ہیں اور آپ کا خیال ہے کہ آپ کی سابقہ محبوبہ کی اب آپ پر نظر نہیں تو یہ درست نہیں ہے۔ وقت بدل چکا ہے اور آج کل سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کی وجہ سے یہ ممکن ہوچکا ہے کہ لوگ چھپ چھپ کر دوسروں کی نگرانی کرسکیں، ایک حالیہ تحقیق نے بھی یہی ثابت کیا ہے کہ جوڑوں میں علیحدگی ہوجانے کے بعد خواتین کی بڑی تعداد اپنے سابقہ محبوب کی سرگرمیوں پر خفیہ نظر رکھتی ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ یہ اقدام اُن کے حق میں اچھا ثابت نہیں ہوتا اور انہیں سوائے دکھ اور پریشانی کے کچھ نہیں ملتا۔یہ تحقیقOne Poll نامی ادارے نے 2000خواتین پر کی جس میں 30فیصد خواتین نے اعتراف کیا کہ وہ علیحدگی کے بعد بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کے ذریعے سابقہ محبوب کے ساتھ رابطے میں رہیں، بائیس فیصد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جعلی اکاﺅنٹ بنا کر یا کسی اور کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنے سابقہ محبوب کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ان میں سے اکثر خواتین نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اس اقدام سے انہیں دکھ ہی ملا،کیونکہ جب انہوں نے دیکھا کہ اس کا سابقہ محبوب کسی اور خاتون کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہا ہے اور اس کی زندگی اُن کے بغیر بھی اچھی بھلی گزر رہی ہے تو انہیں احساسِ محرومی اور مایوسی ہوئی۔ماہر نفسیات ڈاکٹر سن کلیر نے ایسی خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابقہ محبوب کو بھلا کر اپنی نئی زندگی پر توجہ دیں اور ہمت اور جرات کا مظاہرہ کریں تو یقینا اُن کی شخصیت مضبوط اور پر اعتماد ہوگی اور وہ کسی سہارے کے بغیر کامیاب زندگی گزاریں گی۔

1 comments:

Muhammad Inaam Anjum said... at 30 August 2014 at 22:12

GIRLS ON SOCIAL MEDIA - JUST WATCHING ACTIVITIES OF EX-HUS/BF - NEW RESEARCH
WHAT YOU THING GALS :)

Post a Comment