Saturday 30 August 2014

چمکدار رنگ روپ کے لئے 6کھانے کی اشیاء


 30 اگست 2014 (16:12)


لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ صاف شفاف اور ملائم جلد کے متمنی ہیں تو ہمارے پاس کچھ غذائیں ایسی ہیں جو چمکدار رنگ روپ کے حصول میں آپ کی 
مدد کریں گی۔
صحت مند جلد کے لئے چہرے پر میک اپ کی بجائے ذیل میں کچھ غذاﺅں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو آپ کی جلد کو روشن اور جوان رکھتی ہیں۔
1۔ توفو Tofu
کیا آپ جانتے ہیں کہ توفو ایک ایسا مادہ ہے جو صحت مند جلد کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے توفو پروٹین کیلشیم اور Unsaturated Fatsکا بہترین ذریعہ ہے اس کے علاوہ اس میں Antioxidentsاور ضروری مزلزبھی پائے جاتے ہیں۔ توفو کھانے سے بغیر کسی انتظار کے آپ کی جلد صاف ہو جائے گی تو پھر انتظار کس بات کا ہے۔
2۔ براﺅن رائس
کیا آپ کو علم ہے کہ آپ کا شوگر لیول اور آپ کی صحت مند جلد کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔سفید چاولوں کی نسبت بھورے چاول وٹامنز بی کی کافی مقدار فراہم کرتے ہیں۔سفید چاولوں میں کاربوہائیڈریٹ پایا جاتا ہے جبکہ بھورے چاولوں میں Antioxidents پائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کو جوان رکھتے ہیں۔
3۔ پانی
ہم سب پانی کے فوائد سے بخوبی آگاہ ہیں اگرچہ پانی کوئی خوراک مہیا نہیں کرتا لیکن صاف شفاف اور صحتمند جلد میں پانی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔پانی ہمارے جسم سے مضرصحت اجزاءکو باہر نکال دیتا ہے پانی نہ صرف جلد کے لئے مفید ہے بلکہ اس سے ہمارے تمام اعضاءصحیح کام کرتے ہیں۔
4۔ گری والے خشک میوے
ایسے خشک میوجات جلد کو برباد کر دینے والی بیماری ایکنی کا بہترین حل ہیں ان میں منزلز کی طرح کا میلینم اور زنک پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم میں وائٹ بلڈ سیلز کو بڑھاتا ہے بلکہ ہماری قوت مدافعت کو بھی فائدہ کرتا ہے۔ان میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو جلد کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔
5۔ ادرک
 گو کہ ادرک کی بو زیادہ خوش کن نہیں ہے، لیکن خام ادرک آپ کی جلد کے حسن کو دوبالا کرتا ہے اور خون میں شامل ہو کر مضر صحت بیکٹیریا کو ہلاک کرتا ہے۔تھوڑا سا ادرک کوٹ کر سلاد یا کھانے میں شامل کریں اور دیکھیں کہ یہ کس طرح کچھ ہی دیر میں فائدہ پہنچاتا ہے۔
6۔ میٹھے آلو ہمارے جسم میں خون کے بہاﺅ کو بہتر بنانے کے لئے جانے جاتے ہیں اس طرح ان کا استعمال جلد کو بہتر بناتا ہے۔ان کے استعمال سے شوگر لیول میں باقاعدگی آتی ہے اور یہ ہمارے موڈ پر بھی اچھا اثر ڈالتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment