Wednesday 10 September 2014

آئی فون 6اور آئی فون 6پلس کے 10بہترین فیچرز



     نیویارک(نیوز ڈیسک) طویل انتظار کے بعد بالآخر ایپل کا آئی فون 6منظر عام پر آچکا ہے لیکن اس شاندار سمارٹ فون کی بہت سی خوبیاںابھی سب کو معلوم نہیں ہیں۔
    ٭اس میں ریٹینا ایچ ڈی(Retina HD) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہےجس کی وجہ سے اس کی سکرین بہت باریک اور واضح تصویردیکھا سکتی ہے۔
    ٭ اس کی سکرین کو آئن ٹیکنالوجی سے مضبوط بنایا گیا ہے اگرچہ اس پر اسرار ٹیکنالوجی کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں لیکن یہ یقینا بہت مضبوط اور کامیاب ہے۔
    ٭ ایپل نے 64Bitپروسیسر کی کی دوسری نسل بھی متعارف کروادی ہے اور اس کا A8پروسیسر بہت تیز رفتار اور دیر پا کارکردگی کا حامل ہے۔
    ٭ اس فون میں گیمز کے لئے ایک 3Dاپلیکیشن خصوصی گیم ایجن بھی متعارف کروایا گیا ہے۔
    ٭ایم 8موشن پروسیسر صحت کے بارے میں معلومات ریکارڈ کرنے اور فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔یہ پروسیسر جاگنگ کی رفتار اور بلند سطحوں کی معلومات بھی فراہم کر سکتا ہے۔
    ٭آئی فون کی بیٹری کا ٹاک ٹائم 14گھنٹے جبکہ آئی فون 6پلس کا ٹاک ٹائم 24گھنٹے کر دیا گیاہے ۔
    ٭ آئی فون 6کا وائی فائی پہلے ماڈلز کی تسبت 3گناہ ذیادہ رفتار کا مظاہرہ کرے گا۔
    ٭ اس کا کیمرہ 8میگا پکسل ہے جس میں ٹروٹون فلیش اور1.5مائکرون پیکسل سینسر کی سہولت موجود ہے اور اس کا آٹو فوکس بھی بہت تیز رفتار ہے۔
    ٭ اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ سامنے کا کیمرہ بیک وقت کئی تصویریں بنا سکتا ہے اور اس کی کوالٹی بھی بہتر کی گئی ہے۔
    ٭اس فون کے ساتھ ہی نیا آپریٹنگ سسٹم iOS 8بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کی بدولت نئے اپلیکیشن پروگرام اور بہتر انٹرفیس بھی دستیاب ہوگا۔

    0 comments:

    Post a Comment