Wednesday 10 September 2014

گینز ورلڈ ریکارڈ کی حامل نا قابل یقین شخصیات



    نیویارک (نیوز ڈیسک) اگرچہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ریکارڈ ہی دنیا کی انوکھی ترین باتوں پر مشتمل ہوتا ہے لیکن اپنی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر گینز نے پچھے سالوں کے کچھ دلچسپ ترین ریکارڈ شائقین کی تفریح طبع کیلئے پیش کئے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں یہ ریکارڈ کیا ہیں۔ 
    1۔ سینتالیسسالہ شخص نک بینٹ مشہور ہیرو جیمز بانڈ 007 کا دیوانہ ہے اور اس کے پاس بانڈلموں سے متعلق 12,463 اشیاءکا ذخیرہ ہے جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔
    2۔ مروہ ابراہیم نے لمبی ایڑی والے جوتوں کے نیچے پہئے لگا کر کمال توازن کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 میٹر کا فاصلہ 26.1 سیکنڈز میں طے کر لیا۔
    3۔ ترکی کا شہری سلطان کوسن 8 فٹ تین انچ قد کے ساتھ دنیا کا طویل القامت ترین شخص ہے جبکہ جے جے بٹز نامی شخص اپنا منہ تقریباً 3 انچ تک کھول سکتا ہے۔
    4۔ لندن سے تعلق رکھنے والے ہانک ریڈ نے سب سے چھوٹی رہائشی گاڑی بنائی جس کی اونچائی پانچ فٹ اور چوڑائی صرف دو فٹ آٹھ انچ ہے۔
    5۔ میٹ میکوون نے 70.4 میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی شاپنگ ٹرالی ایجاد کی۔
    6۔ کیلیفورنیا کے 24 سالہ نک سٹوبر کی زبان تقریباً 4 انچ تک منہ سے باہر آ سکتی ہے۔

    7۔ ڈنمارک کے کارسٹن ماس نے ساڑھے چودہ فٹ لمبی گالف کی چھڑی بنا لی اور اسے استعمال کرتے ہوئے گیند کو 542 فٹ کی دوری تک پہنچا دیا۔
    8۔ اکیکو اوباٹا نے بازاری کھانوں کی سب سے بڑی مقدار جمع کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔
    9۔ سائمن چاک نے سب سے زیادہ سمندروں میں کشتی رانی کا ریکارڈ بنایا جبکہ چین کا جی پنگ پنگ سب سے چھوٹے قد کا مرد (تقریباً اڑھائی فٹ) اور روس کی پینکرا ٹووا سب سے لمبی ٹانگوں والی خاتون ہیں۔
    10۔ انیٹاناس نامی شخص نے ایک نوجوان خاتون کو اپنی داڑھی کے بالوں سے باندھ کر اٹھا لیا۔

      0 comments:

      Post a Comment