Wednesday 10 September 2014

خوبصورتی کا کیا مطلب ہے ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا



    نیویارک (نیوز ڈیسک) دنیا کے ہر خطے میں خوبصورتی کا منفرد تصور پایا جاتا ہے۔ کہیں گوری رنگت حسن کی علامت ہے تو کہیں چمکدار سیاہ رنگت کو انتہائی پسند کیا جاتا ہے۔ اسی طرح جسمانی خدوخال کے بارے میں بھی مختلف علاقوں کے لوگوں کی آراءبہت مختلف پائی گئی ہیں۔ امریکی خاتون صحافی پریسیلہ یوکی ولسن کی پیدائش جاپانی اور افریقی نسل کے والدین کے ملاپ سے ہوئی اور اس میں افریقی اور ایشیائی اوصاف مشترک نظر آتے ہیں۔ پریسیلہ جاننا چاہتی تھی کہ مختلف ممالک کے لوگ اسے اپنے مقامی نظریات کے مطابق حسین بنانے کیلئے کیا تبدیلیاں کرنا چاہیں گے اور اس کیلئے اس نے اپنی تصویر 18 ممالک میں بھیجی تاکہ فوٹو شاپ کے ذریعے اس میں مطلوبہ تبدیلیاں کی جاتیں۔
    پاکستان اور بھارت میں بھیجی گئی تصویر میں صرف جلد کی رنگت کو قدرے گورا کر دیا گیا۔ سلووینیا والوں نے اس کی آنکھوں کی رنگت سبز کر دی۔ سویڈن والوں نے اس کی براﺅن آنکھوں کا رنگ مزید ہلکا کر دیا۔ امریکیوں نے جلد کو قدرے ہموار کر دیا۔ مقدونیہ میں اس کی آنکھوں کو سبز کر کے چہرے پر میک اپ لگا دیا گیا۔ میکسیکو میں اس کا چہرہ لمبوترا کر دیا گیا۔ اسی طرح دیگر ممالک کے لوگوں نے بھی معمولی قسم کی تبدیلیاں کیں۔ پریسیلہ کا کہنا ہے کہ لوگ جب اس کا دو نسلوں کے امتزاج والا چہرہ دیکھتے ہیں تو انہیں سمجھ نہیں آتی کہ وہ اسے خوبصورتی کے کون سے خانے میں رکھیں کیونکہ روائتی طور پر ہم صرف ایک نسل کے لوگوں کے چہروں کو دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بدلنے کے ساتھ لوگ زیادہ قریب آ رہے ہیں اور مستقبل میں ہمیں مختلف نسلوں کے امتزاج سے وجود میں آنے والے متنوع خدوخال کے چہرے زیادہ دیکھنے کو ملیں گے۔

    اصل تصویر

     البانیہ

    الجزائر
     برازیل


    یورپی یونین


    بھارت


    اسرائیل


    میکسیکو


    پاکستان

    پرتگال


    سویڈن

    برطانیہ


    امریکہ


    ویتنام

      0 comments:

      Post a Comment