Wednesday 3 September 2014

پانچ صحت سے متعلقہ تجاویز جو آپ کی زندگی بدل دیں گی



    لندن(نیوزڈیسک)صحت مند طرز زندگی، بھرپور اور لمبی عمر کی طرف آپ کی رہنمائی کرتا ہے جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانا آپ کے اردگرد ہر شخص پر مثبت اثرات چھوڑتا ہے۔ آپ اپنے عزیزوں اور دوستوں کو بہترین عادات مثالیں دے کر سمجھا سکتے ہیں۔اپنی زندگیوں میں تھوڑی سی تبدیلی کریں اور اس کے بڑے نتائج خود ملاحظہ کرلیں۔
    1۔ حرکت کرتے رہیں
    ذیل میں ایک ایکسرسائز پروگرام دیا جا رہا ہے جو کم دورانیہ کا ہے لیکن اس سے آپ کا جسم انتہائی فائدہ حاصل کرے گا۔اگر آپ اس قسم کا چیلنج پسند ہے تو ٹھیک ہے ایک ایسا ایکسرسائز پروگرام ترتیب دیں جو مختصر ہو سب سے پہلے پیدل چلنا شروع کریں۔پیدل چلنا بہتر مشق ہے جو دوڑنے کی نسبتاً آپ کے جوڑوں پر صحت مند اثرات مرتب کرتا ہے صرف 10منٹ تک روزانہ پیدل چلنے سے آپ کا سٹیمنا بڑھ جاتا ہے اور اس سے آپ کے میٹالولزم میں اضافہ ہوتا ہے۔
    2۔پانی زیادہ استعمال کریں
    پانی کی کافی مقدار استعمال کرنا آپ کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔باقاعدہ پانی کا استعمال ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور یہ اعضاءاور جوڑوں کے لئے بھی مفید ہے پانی کا روزانہ صحیح استعمال آپ کی جلد کو صحت مند رکھتا ہے اور خون کے مضر اجزا کا اخراج ہوتا ہے۔مشق کرنے کے نتیجے میں زیادہ پسند آتا ہے اس لئے آپ کو ایکسرسائز کے بعد پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔پھلوں کا جوس سخت جسمانی محنت کے بعد انتہائی سفید ہوتا ہے کیونکہ اس میں وٹامنز اور ضروری منرلزہوتے ہیں لیکن ایسی حالت میں آرٹیفشل جوسز سے پرہیز لازمی ہے۔
    3۔ تازہ ہوا اور دھوپ
    دھوپ میں چہل قدمی کرنا آپ کے لئے بے شمار فوائد کا حاصل ہے کیونکہ جب آپ کی جلد پر براہ راست سورج کی کرنیں پڑتی ہیں تو اس سے وٹامن ڈی پیدا ہوتا ہے۔وٹامن ڈی آپ کے جسم کی کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جو آپ کی ہڈیوں کے لئے اہم ہے۔ وٹامن ڈی کی کم مقدار کئی اقسام کے کینسر، ذہنی دباﺅ ، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔ دھوپ وٹامن ڈی کا واحد ذریعہ نہ ہے بلکہ بعض ڈیری مصنوعات میں بھی وٹامن ڈی پایا جاتا ہے جو کیلشیم کے جذب کرنے میں معاون ہونے کی وجہ سے ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض سے بچاﺅ کا باعث بھی ہے۔
    4۔ آرام اور سکون
    رات کے وقت کی نیند کو کبھی کم اہمیت کا حامل مت جانیں۔ نیند سے آپ کا جسم ری چارج ہوتا ہے نامکمل نیند تھکن ذہنی دباﺅ اور تشویش کا باعث بنتی ہے۔محض چند راتوں تک کم ہونے سے آپ کے موڈ، فیصلہ کرنے کی قوت اور یادداشت میں کمی آتی ہے۔
    5۔ فطرت کے مطابق کھائیں
    جب آپ خشک ضرورت کی اشیاءکی خریداری کو جائیں تو اس بات کا دھیان رہے کہ کوئی ایسی شے نہ خریدی جائے جس کے اجزاءسے آپ واقف نہ ہوں۔ تازہ پھل اور سبزیاں پروٹین کے ذرائع کے طور پر جانی جاتی ہیں اور ہول گرین فوڈ آپ کے جسم کے لئے بہترین ہیں بعض ڈبل روٹیاں جن کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ ہول گرین سے تیار کر دہ ہیں لیکن ان میں چیز کی کافی مقادر بھی موجود ہوتی ہے ۔اچھی اور غذائیت سے بھرپور غذا کھانا جسم کے لئے انتہائی مفید ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment