Thursday 4 September 2014

بالوں کی سکری کا گھریلو علاج



    لندن(نیوزڈیسک)ہم سب کسی نہ کسی مقام پر سکری کا شکار ہوتے ہیں جس میں کئی وجوہات شامل ہیں جبکہ فنگل انفیکشن اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔اس کے علاوہ سکری کی دیگر وجوہات میں آلودگی، ہارمونز میں کمی بیشی، ذہنی دباﺅ اور دماغی امراض شامل ہیں لیکن اس میں صفائی ستھرائی کی عادت کا بھی اہم کردار ہے۔ذیل میں سر کی خارش خشکی کی سکری اور چھلکوں سے نجات کے چند گھریلو علاج درج کئے جا رہے ہیں۔
    1۔ روغن زیتون
    زیتون کے تیل میں بالوں کی صفائی کرنے والے اجراءپائے جاتے ہیں جو سکری سے نجات میں ممدومعاون ہوتے ہیں۔روغن زیتون کی مالش ہفتے میں کم از کم دو بار سر میں کیجئے اس کو زیادہ موثر بنانے کے لئے رات کو سونے سے پہلے سر میں سکری والی جگہوں پر روغن زیتون لگائیں تاکہ اچھی طرح جذب ہو سکے۔
    2۔ نیم کے پتے
    نیم کے پتوں کو آدھ گھنٹہ تک پانی میں پکائیں اس کے بعد ان کو کوٹ کے گودا بنا کر سکری والی تہوں میں لگائیں چالیس منٹ تک لگا رہنے دیں بعد ازاں سر دھو لیں۔
    3۔ سیب سے تیار کردہ سرکہ
    اپنے بالوں میں شیمپو اور کنڈیشنر کے استعمال کے بعد چند قطرے سیب سے بنے سرکے کے پانی میں ملا کر سکری والی جگہوں پر لگائیں چونکہ سرکے میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو مردہ جلد کو زندہ کرتا ہے لیکن کیمیکل ملا سرکہ استعمال نہ کریں۔
    4۔میتھی کے بیج
    میتھی کے بیج رات کے وقت پانی میں بھگو دیں صبح ان کا پیسٹ بنا کر سکری پر لگائیں آدھ گھنٹے بعد بالوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور اس مشق کو دہرائیں۔
    5۔کوارگندل
    کوار گندل میں اینٹی بیکٹرئیل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سکری کاشاندار علاج ہے ۔چالیس منٹ تک کوارگندل کا گودا سر میں لگائیں اور چالیس منٹ بعد بال شیمپو سے دھو لیں۔

      0 comments:

      Post a Comment