نارنگ
منڈی (ویب ڈیسک) نارنگ منڈی کے سیلاب زدہ علاقے میں دولہا سیلابی پانی میں
دلہن کو لینے پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گاﺅں کوٹلی کے چاروں اطراف
پانی تھا جس کی وجہ سے دولہا اور باراتیوں نے گاڑیاں پیچھے کھڑی کیں اور
پیدل وٹرالیوں کے ذریعے نالہ ڈیک کے پانی کے اندر سے گزرتے ہوئے شادی والے
گھر پہنچ گئے۔ دولہا نے بتایا کہ پانی زیادہ تھا لیکن شادی کی تاریخ رکھی
ہوئی تھی جس کی وجہ سے آنا پڑا۔
0 comments:
Post a Comment