Tuesday 9 September 2014

آپ کی تمباکو نوشی کی عادت آپ کے ہونے والے بچوں کی زندگی بھی تباہ کر سکتی ہے



    برلن (نیوز ڈیسک) سگریٹ نوشی کے تباہ کن اثرات سے تو ہر کوئی واقف ہے اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ ننھے بچوں کیلئے بہت مضر ہے لیکن شاید یہ بات کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ باپ سگریٹ نوشی چھوڑ بھی دے تو کئی سال بعد پیدا ہونے والے بچے میں بھی اس کی وجہ سے دمہ جیسا موذی مرض پیدا ہوسکتا ہے۔ جرمنی کی میونخ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ سگریٹ نوشوں کے جنسی خلیات میں اس کے اثرات ثبت ہوجاتے ہیں اور اگر وہ کئی سال بعد بھی شادی کریں اور ان کے ہاں اولاد پیدا ہو تو اس میں سگریٹ نوشی کے اثرات کی وجہ سے دمہ کی بیماری کے اثرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے سائنسدانوں اور حال ہی میں کی گئی ناروے کی ایک تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہوچکی ہے۔ پندرہ سال کی عمر سے پہلے سگریٹ نوشی شروع کرنے والوں کے بچوں میں دمہ کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کے علاوہ شراب نوشی اور دیگر منفی انداز زندگی کے اثرات بھی خلیوں میں موجود رہتے ہیں اور انہیں چھوڑنے کے کئی سال بعد پیدا ہونے والے بچوں میں بھی ان کے اثرات منتقل ہوتے ہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment