Tuesday 9 September 2014

دیسی اور بازار سے خریدے گئے شہد میں فرق



    ممبئی (بیورونیوز) شہد سے انسان کا تعلق صدیوں پرانا ہے اور یہ ادویات، توانائی اور غذائیت کیلئے برسوں سے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ کھانے پینے کی کئی اشیاءمیں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مضمون میں آپ کی رہنمائی کریں گے کہ کچے اور دکان کے شہد کے درمیان کیا فرق ہوتا ہے۔ اس مضمون میں خام شہید اور سپر مارکیٹ میں دستیاب ”خالص“ شہد کا موازنہ کیا جائے گا۔ 
    خام شہد: کچہ یا خام شہد عام طور پر شہد کے چھتے سے نکالا جاتا ہے اس میں کسی قسم کا فلٹر استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ شہد پوری دنیا میں دستیاب کھانے کا سب سے متوازن جزو ہے۔ یہ وٹامنز سی، خامروں، اینٹی باڈیز سے بھرپور ہوتا ہے۔ عام طور پر مارکیٹ میں دستیاب شہد خالص نہیں ہوتا اور اسے فلٹر کر کے یا پکا کر حاصل کیا جاتا ہے جب میں نامیاتی مادوں کی مقدار انتہائی م ہوتی ہے۔ عام طور پر سپر مارکیٹ میں دستیاب شہد کو ذخیرہ کرنے کیلئے 71 سینٹی گریڈ پر ٹھنڈا اور پھر اس کو صاف کرنے اور محفوظ رکھنے کیلئے اس میں مشینوں کے ذریعے دباﺅ اور اس کی صفائی کی جاتی ہے جبکہ اس میں گلوکوز کی غیر فطری مقدار بھی شامل کی جاسکتی ہے۔ 
    شہد کس طرح کام کرتا ہے: خام شہد فوری طور پر توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ شہد فوری طور پر جسم کو شوگر اور گلوکوز فراہم کرتا ہے جو شکر کے مقدار کو متوازن رکھنے کے ساتھ جگر کو بھی توانائی فراہم کرتا ہے۔ شہد حیرت انگیز طور پر جسم میں توانائی بحال کرتا ہے اور عموماً کھلاڑی جسم میں توانائی بحال کرنے کیلئے اس کا استعمال کرتے ہیں۔ 
    بطور دوا استعمال:شہد کو بطور دوا صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے یہ جسم سے اضافی پانی کو کم کرتا اور خلیات میں پانی جمع نہیں ہونے دیتا جس کی وجہ سے جسم میں سوجن نہیں ہوتی۔ اس میں وٹامن اور بیکٹریاں ختم کرنے کا قدرتی نظام موجود ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو طاقت دیتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی قدرتی طور پر جسم میں خون کے سفید خلیوں کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔ بغیر دنیا میں پینلسین کی آمد سے قبل بیشتر ہسپتالوں میں شہد اینٹی بیکٹریل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ مغربی ادویات میں شامل شہد بیکٹریاں ختم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند ٹشوز کی بڑھوتری میں مدد دیتا ہے۔ خام شہد کے اندر قدرتی پور پر 180سے زائد خوصیات موجود ہیں جو دنیا کے کسی بھی کھانے میں موجود نہیں۔ اس کے علاوہ شہد بخار کی روک تھام کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بخار میں دن میں 2 سے 3بار شہد استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ 
    بد قسمتی سے سپر مارکیٹوں میں دستیاب کی بیشتر تعداد خالص نہیں ہوتی لیکن مقامی فارموں، دکانو’ مکھی پالنے والے کسانوں اور عام کاشتکاروں سے خام شہد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ متحقین تجویز کرتے ہیں کہ صحت مند زندگی کیلئے روزمرہ زندگی میں شہد کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال یقینی بنا کر بہت سے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment