Tuesday 9 September 2014

آپ کے موبائل کو جاسوسی کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے




پیرس (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ اور کمپیوٹر سکیورٹی کی فرانسیسی کمپنی Alcatel-Lucent نے موبائل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ درجنوں خفیہ سافٹ ویئر سمارٹ فون پر جاسوسی اور ڈیٹا کی چوری کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں اور یہ عام طور پر ایپلیکیشن سافٹ ویئر کی صورت میں ہوتے ہیں۔ ان جاسوس پروگراموں اور وائرس سافٹ ویئر کا سب سے بڑا نشانہ اینڈرائڈ فون اور ونڈوز لیپ ٹاپ بن رہے ہیں۔ کائنڈ سائٹ سکیورٹی لیبز نامی کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سمار فون وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ یہ وائرس گوگل ہے سٹور یا دیگر کمپنیوں کے ایپلیکیشن پروگرام ڈاﺅن لوڈ کرنے سے موبائل فون میں خفیہ طور پر انسٹال ہوجاتے ہیں اور فون کے سافٹ ویئر پر اثر انداز ہونے کے علاوہ اہم معلومات اور ڈیٹا بھی چوری کرتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی فون، بلیک بیری اور ونڈوز موبائل فون کے متاثر ہونے کی شرح صرف ایک فیصد ہے جبکہ اینڈرائڈ فون کے متاثر ہونے کی شرح 60 فیصد ہے۔ وائرس پروگرام ذاتی معلومات، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات کثرت سے چوری کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خطرے سے بچنے کیلئے مشکوک ایپلیکیشن پروگرام ہرگز ڈاﺅن لوڈ نہ کریں۔


0 comments:

Post a Comment