Tuesday 9 September 2014

مکمل طور پر ناکام ہونے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں



    لندن(نیوزڈیسک)لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں کچھ کرنے کی خواہش ہمیشہ محسوس کی جاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں ان کا خواب یا مقصد سرمایہ کاری ہوتا ہے جس کیلئے جوش و خروش، تخلیقی صلاحیتیں سود مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ کامیاب ہونے کیلئے ہمیشہ مایوسی اور بد دلی سے نجات حاصل کرنا پڑتی ہے۔ یہاں پر چند ایسی چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے جو آپ کو کامیاب بنا سکتی ہیں۔ 
    شروعات پر غور: ہمیشہ یاد رکھیں کہ یہ کام یا منصوبہ شروع کرنے کے پیچھے آپ کا مقصد کیا ہے۔ اپنے دماغ میں اس مقصد کی ایک خوبصورت تصویر تیار کریں اور کام شروع کر دیں۔ کام کے دوران جب بھی مشکل صورتحال پیش آئے تو اپنے مقصد کی طرف دھیان دیں۔ مکمل طور پر پُر امید رہیں اور کبھی بھی اپنے مقصد کی طرف سے توجہ ہٹنے نہ دیں۔ 
    آپ کو دینے کے لئے چاہتے ہیں کے لئے کیوں 2. وضاحت
    ازسرنو غور: ایسی صورتحال میں جب آپ کو کام چھوڑنے کی خواہش ظاہر ہو تو اس کی وجوہات پر نظر ڈالیں۔ دیکھیں کہ آپ جسمانی طور پر تھکے ہوئے تو نہیں، کام کی نگرانی بہتر طور پر ہو رہی ہے کہ نہیں، آپ کے کام کرنے کی صلاحیت میں کمی تو نہیں آئی؟ ان چیزوں پر غور کرنے کے بعد آپ کو دوبار کام پر لوٹنے کیلئے صرف ایک قدم درکار ہوگا۔ 
    فتح: ہمیشہ اپنے کام کے نتیجہ پر دھیان دیں اور سنجیدگی کے ساتھ غور کریں کہ کہ کام مکمل ہونے کے بعد آپ کو کیا کیا حاصل ہوگا ایسا کرنے سے دماغ کو تازگی ملے گی اور دوبارہ بھرپور توانائی کے ساتھ کام پر توجہ مرکوز کی جا سکے گی۔ دماغ کو شکست کے خوف سے نکالیں اور فتح کی سنسی کی طرف دیکھیں۔ 
    منصوبہ بندی: کچھ بھی شروع کرنے سے قبل ہمیشہ ایک خاکہ تیار کریں۔ اس کام کو کرنے کے مختلف طریقوں کو غور کریں۔ چارٹ بنائیں اور راستے میں حائل رکاوٹوں کی بھی مکمل فہرست بنائیں۔ 
    مدد کی تلاش: اپنے آپ کو مایوسی سے نکالنے کیلئے دوسروں کی حمایت حاصل کریں نہ کہ اپنے آپ کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔ اپنے مسائل لوگوں کے ساتھ شیئر کریں وہ آپ کا دوست بھی ہو سکتا ہے، خاندان کا فرد اور شریک حیات بھی، شک اور مایوسی کے جذبات کو اپنے اوپر غالب نہ ہونے دیں۔ 
    جشن :ہمیشہ اپنی فتوحات کا جشن منائیں۔ آپ نے جو کامیابی حاصل کی ہے اس کو بھرپور طریقے سے منائیں اور دوسروں کو بھی اس میں شامل کریں۔ اپنی کامیابیوں کی فہرست تیار کریں۔ ایسا کرنا آپ کی توانائیوں میں اضافہ کرے گا۔

    0 comments:

    Post a Comment