Tuesday 9 September 2014

یاداشت تیز بنانے کےلئے دماغ کی مفید ورزشیں



    لندن (نیوزڈیسک)یہ بات درست ہے کہ آپ بڑھتی ہوئی عمر اور گرتی ہوئی صحت کے اثرات سے بچ نہیں سکتے لیکن کچھ ذہنی مشقوں سے کم ہوتی ہوئی یاد داشت کو ضرور سہارا دیا جا سکتا ہے۔ بڑھتی عمر کا ایک خطرناک پہلو گھٹتی ہوئی یادداشت ہے اور یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ ایک شخص بڑھتی ہوئی کی عمر پیچیدگیوں سے خود کو بچا نہیں سکتا لیکن جہاں تک یادداشت کا تعلق ہے تو یادداشت کے نقصان میں کمی ضرور کی جا سکتی ہے اس کے لئے کچھ ذہنی مشقیں ہیں جن سے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکتا ہے ذیل میں ان کا تذکرہ دلچسپی سب خالی نہ ہو گا۔
    اپنے آپ سے گفتگو کرنا
    اپنے آپ سے گفتگو کرنا پاگل پن کی نشانی نہیں ہے ایک جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ خود کلامی کے عادی ہوتے ہیں ان ڈمینیشیا یادداشت کی کمی کا مرض لاحق ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ خود کو قصے سنانے کی عادت پاداشت کے نقصان کو روکتی ہے اور اس سے ہر روز کی تفصیلات یاد رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
    نئی زبان سیکھنا
    نئی زبان لکھنا اور بولنا سیکھنا ذہانت میں اضافے کا باعث ہے لہٰذا اپنا اعتماد بحال رکھیں اور اپنی یادداشت کو کم ہونے سے بچائیں نئی زبان سیکھنے سے الفاظ کی سمجھ بوجھ اور مقاصد کی تفہیم میں مدد ملتی ہے اور آپ کی رہنمائی نئی لفظیات اور گرامر کی طرف ہوتی ہے اور اس سے ذہنی بہاﺅ میں اضافہ ہوتا ہے۔
    ذہنی الجھاﺅ کو حل کرنا اور ذہنی کھیل کھیلنا
    روزانہ اخباروں میں چھپنے والے پزل حل کرنے کی عادت ڈالیں اور سکریبل کی طرح کی کوئی گیم کھیلنے سے ذہنی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے ہر وہ بات جس سے آپ کے ذہن کی صلاحیت کو ابھارے آپ کی یادداشت کے نقصان کو کم کرتی ہے۔
    میلوتھراپی کا استعمال:-
    میوزک تھراپی یا میلوتھراپی ذہنی ارتکاز کا ایک پرلطف ذریعہ ہے تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کلاسیقی موسیقی سننے سے ذہنی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے علاوہ اس سے بچوں کو زبان سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔ موسیقی کا سننا یادداشت کی کمی کا بہترین علاج ہے۔ اپنے پسندیدہ فنکار کو سنیں اور گیت کے بول یاد کرنے کی کوشش کریں اور گلوکار کے ساتھ ساتھ خود بھی گائیں۔
    کئی کتابوں کو ایک ساتھ پڑھنا
    کئی کتابوں کو ایک ساتھ پڑھنا شروع کریں اور ان کا پلاٹ یاد کرنے کی کوشش کریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے پڑھنے کے لئے کِس کتاب، اخبار یا رسالے کا انتخاب کیا ہے جب کبھی کام میں تعطل آئے کچھ نہ کچھ پڑھنے کی عادت ڈالیں۔

    0 comments:

    Post a Comment