Sunday 14 September 2014

پاکستانی گلوکار معاوضہ امریکی ڈالروں میں مانگنے لگے




لاہور (ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کی قیمت میں آئے دن اضافے کو دیکھتے ہوئے پاکستانی گلوکاروں نے پروگراموں میں پرفارم کرنے کا معاوضہ امریکی ڈالروں میں لینے کا مطالبہ شروع کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف پاپ گلوکاروں کے معاوضے آسمان سے باتیں کررہے ہیں لیکن دوسری جانب غلام علی، عابدہ پروین، عارف لوہار اور سائیں ظہور سمیت دیگر فوک اور صوفی گلوکاروں نے بھی امریکی ڈالرز میں ہی پروگرام کی فیس لینے کی شرط عائد کررکھی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور پاپ سٹار عاطف اسلم ملک اور بیرون ملک پرفارم کرنے کیلئے منہ مانگا معاوضہ وصول کرلیتے ہیں، اس وقت گلوکار عارف لوہار بیرون ملک پروگرام میں پرفارم کرنے کیلئے 30 ہزار ڈالر معاوضہ وصول کررہے ہیں۔ معروف غزل گائیک استاد غلام علی، عابدہ پروین، سائیں ظہور، ندیم عباس لونے والہ اور میشا شفیع سمیت دیگر معروف گلوکار امریکی ڈالرز میں معاوضہ وصول کررہے ہیں ۔ معروف گلاکاروں کی اکثریت نے پرائیویٹ بینکوں میں امریکی ڈالر کے خفیہ اکاﺅنٹ بھی کھول رکھے ہیں۔ٍ

0 comments:

Post a Comment