Tuesday 23 September 2014

نسوانی حسن میں ’اضافہ‘کرنے والی دنیا کی منفرد خاتون


لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک نوجوان لڑکی نے ٹی وی سٹار بننے کیلئے ایک عجیب و غریب حرکت کر دی ہے۔ انسانی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ ایک خاتون نے قدرت کے بنائے ہوئے خوبصورت نسوانی جسم کو ایک اضافی چھاتی کے ساتھ ایک ناقابل تصور افسوسناک شکل دے دی ہے۔ ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ جیسمین کا کہنا ہے کہ اس نے منفرد نظر آنے اور ٹی وی پر مقبولیت کیلئے اپنی دو قدرتی چھاتیوں کے درمیان تیسری چھاتی پلاسٹک سرجری سے لگوا لی ہے اور اب وہ اپنے نئے جسم اور لوگوں کے اسی تاثرات کی ویڈیو ریکارڈنگ ایم ٹی وی کو بھیج رہی ہے تاکہ ساری دنیا اسے دیکھ سکے۔ 
اس نے Real Radio 104.1 سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 50 پلاسٹک سرجنوں نے اس کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا لیکن بالآخر ایک سرجن نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر اس کا آپریشن کر دیا۔ اس کے پیٹ سے گوشت لے کر اس کے سینے پر لگایا گیا اور اب وہ اس تبدیل شدہ جسم کیلئے خصوصی طور پر تیار کردہ لباس پہنتی ہے اور مختلف شہروں میں جا کر لوگوں کے تاثرات ریکارڈ کر رہی ہے۔ امریکن سوسائٹی آف پلاسٹک سرجنز کے نامزد صدر سکاٹ گلیبرگ نے خاتون کی حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ہر لحاظ سے افسوسناک اور اخلاقیات کے خلاف ہے اور یہ کام کرنے والے سرجن کو بھی سزا ملے گی۔ 
دوسری جانب جیسمین اپنے فیصلے سے بہت خوش ہے اس کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس کے ماں باپ اور بہن اسے دیکھنے کو بھی راضی نہیں لیکن اسے اپنے جسم 

کی نئی شکل پر فخر ہے۔

0 comments:

Post a Comment