Tuesday 23 September 2014

امیروں کے لیے مخصوص سوشل میڈیا ویب سائیٹ متعارف



    نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ  فیس بک پر عام صارفین کیو جہ سے بوریت یا کوفت کا شکار ہیں تو اس خصوصی سوشل میڈیا ویب سائٹ کے متعلق کیا خیال ہے جو صرف خاص لوگوں کیلئے قائم کی گئی ہے لیکن اس کی رکنیت مفت نہیں ہے بلکہ اس کیلئے 9000ڈالر (تقریباً 9 لاکھ پاکستانی روپے) ادا کرنا ہوں گے۔ اگر آپ کا خٰیال ہے کہ یہ کافی مہنگی رکنیت ہے تو آپ کی معلومات میں اضافے کیلئے یہ بھی بتاتے چلیں کہ سالانہ 300 ڈالر (تقریباً تیس ہزار  روپے) بھی ادا کرناہوں گے۔ نیٹروپولیٹن (Netropolitan) نامی یہ خصوصی سماجی رابطے کی ویب سائٹ جیمز پیٹرز نامی شخص نے قائم کی ہے۔ جیمز کا کہنا ہے کہ دنیا کے امیر ترین لوگ سماجی رابطے کی عام ویب سائٹوں پر اس بات سے کوفت محسوس کرتے ہیں کہ زیادہ تر لوگ ان کی طرز زندگی اور پسند ناپسند سے ناواقفیت کی وجہ سے انہیں سمجھ نہیں پاتے اور جب وہ اپنی لاکھوں کروڑوں کی تفریحات اور دیگر دلچسپوں کی بات کرتے ہیں تو عام لوگ منفی ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
    جیمز نے واضح کیا کہ اس نئی ویب سائٹ کی رکنیت ارادتاً اس قدر مہنگی رکھی گئی ہے تاکہ صرف خاص اور امیر ترین لوگ ہی اس میں شامل ہوسکیں اور عام لوگ باہر رہیں۔ اس کی حیثیت طبقہ امراءکے پرتعیش کلب جیسی ہوگی جس میں سب لوگ اعلیٰ طبقے اور حیثیت والے ہوں گے۔

    0 comments:

    Post a Comment