Tuesday 23 September 2014

گوشت کے بارے میں وہ غلط فہمیاں آپ کو دور کر لینی چاہئیں



    لندن(نیوزڈیسک)سرخ گوشت صحت کے لئے مضر ہے ؟یہ کتنا مفید ہے اور کس قدر نقصان دہ اس کے لئے درج ذیل مختصر حقائق پر ضرور نظر ڈالیے تاکہ آپ مغالطوں سے نکل سکیں۔ہمارے یہاں گوشت کو فوری زیادہ اور گوشت لوگوں کی مرغوب غذا ہے ۔ لیکن بہت لوگ ان حقائق سے آگاہ نہیں کہ یہ صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔
    (1)موٹاپے کا باعث:
    سرخ گوشت میں کلوریزکی بہتات ہوتی ہے جو کہ موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ اگر آپ ایک کلو گوشت اور ایک کلو کس سبزی کا موازنہ کریں تو حجم ایک سا ہونے کے باوجود گوشت میں کلوریز کی مقدار زیادہ ہوگی۔ جس کے دیگر نقصانات کے علاوہ موٹاپہ بھی ایک نقصان ہے جو مزید کئی بیماریوں کاگھر ہےتاہم یہ دبلے پتلے لوگوں کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔
    (2)باڈی بلڈرکی خوراک:
    یہ عام قبول خیال ہے کہ اگر آپ اپنے مسلز یعنی پٹھوں کو اپنی مرضی کی شکل دینا چاہتے ہیں تو گوشت کھائیے۔ یہ سچ ہے کہ گوشت پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے ۔ اگر ایسا ہوتا توہر کوئی گوشت کھاتا اور باڈی بناتا پھر جم خانہ میں جا کر اتنی ورزش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ گوشت کی افادیت اس کے پکانے کے طریقوں پر منحصر ہوتا ہے۔
    (3)ہائی کولیسٹرول کا سبب:
    گوشت میں چربی ہوتی ہے جو کہ موٹاپے کا سبب تو بنتی ہے ۔ اگر تو آپ اسے ایسے طریقے سے پکاتے ہیں کہ اس میں موجود چربی پگھل جائے اور وہ کھانے والے جسم کا حصہ نہ بنے لیکن اگر یہ احتیاط نہیں کی جاتی تو سمجھ لیں کہ گوشت کو لیسٹرول کے بڑھنے کا سبب بنے گا۔
    (4)مضر صحت ہے:
    اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ یہ آپ کے جسم میں کولیسٹرول بڑھاتا ہے تو بھی آپ غلطی پر ہیں یہ پروٹین، وٹامن B-12،آئرن اور زنک سے بھرپورہوتا ہےلیکن بات یہ ہے کہ گوشت ہیمو گلوبن کو بڑھاتاہے۔انسانی پٹھوں کی مرمت کرتا ہے اور جسم کی بناوٹ میں مدد کرتاہے۔
    (5)سیر شدہ چکنائیوں کا ذریعہ:
    دوسرے ذریعے سے دیکھیں تو یہ کہنا بھی غلط ہے کہ گوشت کھانا بھی نہیں چاہیے۔ ہاں اس کو اس بات سے مت جوڑئیے کہ کھانے کے بعد پیالہ بھر کے آئس کریم کھالیں اور پھر کہیں کہ آپ موٹے نہ ہوں۔خبردار ذہن میں رکھیے کہ گوشت فوری ترک کرنے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ آپ بہت سے وٹامن اور پروٹین سے محروم ہیں۔
    (6)گوشت سے کینسر ہو جاتا ہے؟
    کچھ تحقیقات یہ ثابت کرتی ہیں کہ گوشت کو زیادہ مقدارمیں کھانے سے کینسر جیسا موذی مرض ہو جاتا ہے لیکن ایسی بہت سی تحقیقات کے ساتھ ثبوت نہیں ہے۔ کیا کبھی آپ کے آس پاس کسی کو گوشت کھانے سے یہ مرض ہوا ہو۔ اگر یہ کہا جائے کہ گرل گوشت صحت کے لئے نقصان ہے تو اس کا مطلب آپ کے شہر میں سینکڑوں لوگ اس خطرے کے دہانے پر کھڑے ہیں جو باربی کیو پسند کرتے ہیں۔مختصر یہ کہ کسی بھی بات پر یقین کرنے سے قبل ثبوت دیکھ لیں۔ جسے گوشت سے کینسر نہیں ہوتا۔
    (7)گوشت گنٹھیا کی وجہ ہے؟
    جوڑوں کے درد کے حوالے سے اکثریت یہی کہتی ہے کہ ایسا گوشت کھانے سے ہوتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ وہ خوراک جس میں چکنائی کی بہتات ہو اور کوسٹرول سے بھرپور ہو کے استعمال سے جوڑوں کا درد اٹھتا ہے لیکن اس کی دیگر وجوہات بھی ہوتی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔جوڑوں کے درد میں زیادہ پانی پینے سے اجتناب کریں۔

    0 comments:

    Post a Comment