Friday 5 September 2014

دانتوں کے درد سے نجات کے لئے گھریلو ٹوٹکے



    برمنگم(نیوز ڈیسک )دانتوں کا درد کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے اور بسا اوقات یہ ممکن نہیں ہوتا کہ آپ فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جا سکیں ایسی صورت میں آپ بس باورچی خانے میں جائیں اور مندرجہ ذیل اشیاءمیں سے کوئی ایک استعمال کر لیں ،درد دفع ہوجائے گا۔
    - ایک گلاس پانی میں ایک چمچ نمک حل کر کے اس سے اچھی طرح کلیاں کریں اس طرح درد ،مسوڑھوں کی سوجن اور منہ کی بد بو ختم ہوجائے گی۔
    - کالی مرچ کو پیس کر چند قطرے پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور اسے درد والی جگہ پر لگا لیں۔
    - لہسن کی ایک آدھ گٹھی چبانے سے بھی دانت کا درد دفع ہو جائے گا۔اس کا نمک کے ساتھ پیسٹ بنا کر بھی متاثرہ جگہ پر لگا یا جاسکتا ہے۔
    - دانت کے درد کیلئے لونگ سے بہتر حل شاید ہی کوئی ہو متاثرہ دانت پر لونگ رکھ کرمنہ کو کچھ دیر بند رکھیں، آپ لونگ اور ذیتون کے تیل کا پیسٹ بنا کر بھی متاثرہ جگہ پر لگا سکتے ہیں یا پھر لونگ کا تیل روئی میں بھیگو کر اسے دانت پر رکھ سکتے ہیں۔
    - پیاز کو چبانے یا دانتوں میں رکھنے سے بھی درد کم ہو جاتا ہے کیونکہ یہ جراثیموں کو ختم کرتا ہے۔
    - روئی کو بھگو کر اس پر تھوڑا سا بیکنگ سوڈا لگا لیں اور متاثرہ جگہ پر دانتوں میں رکھیں۔
    - دانتوں سے خون آنے اور مسوڑوں کی سوجن کیلئے ہینگ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔چٹکی بھر ہینگ کو کھوڑ میں ڈالیں یا لیمن جوس کے ساتھ پیسٹ بنا کر متاثرہ جگہ پر لگا لیں۔

    0 comments:

    Post a Comment