Friday 5 September 2014

صحت کے عام مسائل کےلئے منفرد ترین گھریلو ٹوٹکے



    آسٹن ( نیوز ڈیسک ) کھڑکی یا دیوار پر چسپا سٹیکر کو اتارنے یا انگوٹھے پر لگے زخم کے علاج کے لئے سپرے اور دوائی کی ضرورت پڑتی ہے، تو ہم میں سے ہر کوئی بازار کی طرف بھاگتا ہے، حالاں کہ یہ اور ان جیسے دیگر متعدد مسائل آپ گھر پر ہی حل کر سکتے ہیں، جس سے نہ صرف آپ کا پیسہ بلکہ وقت اور زیادہ مشقت بھی بچے گی۔ تو یہاں ہم آپ کو ایسے ہی مسائل حل کرنے کے چند گھریلو ٹوٹکے بتائے دیتے ہیں، جن کو زیراستعمال لانے سے آپ بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
    چڑچڑے بچوں کے لئے پانچ S: بچوں کو چڑچڑے پن سے نجات دلانے کے لئے امریکی ڈاکٹر ہاروے کارپ نے مثالی کام کیا ہے، جس پر انہیں کسی بڑے اعزاز سے نوازا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر ہاروے کارپ نے ہر وقت رونے دھونے والے بچوں کے لئے پانچ S پر مشتمل ایک گھریلو ٹوٹکا بتایا ہے، جس پر عمل سے بچے کی بدمزاجی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ فارمولے کے مطابق بچے کو کپڑے میں لپیٹنا (Swaddling)، خاموش رہنے کا اشارہ کرنا(shushing)، انگوٹھا یا چوسنی چوسنا (sucking)، ایک طرف لٹانا (side-laying) اور بچے سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنا (shaking) شامل ہے۔ ڈاکٹر ہاروے کے مطابق اس فارمولے پر بچے کی پیدائش سے ہی عمل شروع کر دینے سے آپ کا بچہ رات بھر پُرسکون نیند سوئے گا۔
    مسّے کا علاج: جسم کے کسی حصے پر نکلنے والے مسّے یا سخت دانے کے علاج کے لئے مہنگی ادویات استعمال کرنے کے بجائے اس پر ڈکٹ ٹیپ لگائیں، جو دانے سے زہر کو چوس لے گی۔
    پاﺅں کا آرام: غیرمعیاری جوتا پہننے یا زیادہ پیدل چلنے کی وجہ سے پاﺅں دکھنے لگتے ہیں، جس کے علاج کے لئے زیادہ تگ و دو کی ضرورت نہیں، کیوں کہ اس مسئلے کا آسان حل برف جمی ہوئی پانی کی بوتل ہے۔ اس بوتل پر پاﺅں رکھ کر اس پر گھمائیں تو آپ فوری آرام محسوس کریں گے۔
    مثانے کی بہتری کے لئے میٹھا سوڈا اور کروندے (سرخ ترش پھل) کا جوس: میٹھا سوڈا اور کروندے (سرخ ترش پھل) کا جوس مثانے کے مسائل کا بہترین حل ہے، یہ پیشاب کی نالی میں بننے والی رکاوٹ کو باآسانی ختم کر دیتا ہے، بس اس کے لئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ کروندے کے ایک گلاس جوس میں میٹھا سوڈا شامل کریں اور اسے غٹا غٹ پی جائیں۔
    ذہنی دباﺅ: امریکن جرنل آف سائیکالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ادرک ذہنی دباﺅ کا بہترین علاج ہے۔ بس ادرک کو پانی میں ڈال کر 10 منٹ کے لئے چولہے پر رکھ کر اس کی چائے بنا لیں۔
    سیب کا سرکہ اور جلدی مسائل: شدید دھوپ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا بہترین حل سیب کے سرکے کا استعمال ہے۔ متاثرہ جگہ پر براہ راست سیب کے سرکے کا مساج کریں۔
    دانتوں کی صفائی کا بہتریج علاج: ماہرین سیب کو بہترین قدرتی ٹوتھ برش کا نام دیتے ہیں، کیوں کہ یہ وہاں تک پہنچ کر صفائی کرتا ہے،جہاں ٹوتھ پک بھی نہیں جاتا۔
    قبض کا علاج: قبض کی صورت میں ادویات کے استعمال کے بجائے چقندر کا استعمال کریں، کیوں کہ چقندر کا پانی وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے، جو دافع قبض کا کردار ادا کرتے ہوئے نظام انہضام کو بہتر بنا دیتے ہیں۔
    ناریل: گھریلو نسخوں میں کبھی بھی ناریل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کیوں کہ یہ بے شمار مسائل کا حل ہے۔ ناریل کو ہونٹوں کے لیپ، ٹوتھ پیسٹ، جوتے اور فرنیچر کی پالش، صحت مند بالوں اور جلد کے لئے نہایت مفید تصور کیا جاتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment