Friday 5 September 2014

خوش شکل مردوں کے لئے بری خبر



    ویلنشیاء(نیوز ڈیسک) قدرت نے انسانوں کو مختلف شکل و صورت اور اوصاف کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ عام تاثر تو یہی ہے کہ خوبصورت چہرے والے مرد ہی خواتین کیلئے زیادہ دلکشی کا باعث ہوتے ہیں لیکن سائنس کا کہنا ہے کہ ان مردوں کے سپرم کی صحت اور تعداد نسبتاً کم ہوتی ہے۔ سپین کی یونیورسٹی آف ویلنشیا کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں معلوم کیا کہ بظاہر خوبصورت اور دلکش چہروں والے مردوں کے سپرم کی تعداد کم ہونے کے علاوہ ان کی حرکی خصوصیات بھی نسبتاً کم ہوتی ہیں۔ اس تحقیق کیلئے 62 مردوں سے سپرم حاصل کئے گئے اور ان کے چہروں کی خوبصورتی سے ان کا تقابل کیا گیا۔ اس نئے نظریے اور تکنیک کو فینوٹائب لنکڈ فرٹیلٹی ہائیوتھیسس (PLEFH) کا نام دیا گیا ہے اور یہ تحقیق سائنسی جریدے ”جرنل آف ایوولوشنری بیالوجی“ میں شائع کی گئی ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment