Thursday, 18 September 2014

چین میں موبائل فون صارفین کے لیے الگ رستہ بنا دیا گیا


موبائل فونز استعمال کرنے والے افراد کی دو بڑی اقسام ہیں؛ ایک تو وہ جو ہر وقت اپنے فون کے ساتھ چمٹے رہے ہیں اور دوسرے وہ جو صرف ضرورت کے وقت ہی فون پر توجہ دیتے ہیں۔ اکثر اوقات دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ راہ چلتے، موٹرسائیکل یا گاڑی پر سفر کرتے، بجائے سڑک پردھیان دینے کے اپنے فون کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ نتیجتاً آئے روز سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔
china sidewalk چین میں موبائل فون صارفین کے لیے الگ رستہ بنا دیا گیا
چند ماہ قبل نیشنل جیوگرافک چینل کی جانب سے واشنگٹن میں ایک تجربہ کیا گیا، جس میں پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے راستے تو لکیرلگا کر دو حصوں میں منقسم کر دیا گیا۔ ایک حصہ تو عام پیدل چلنے والے افراد کے لیے مختص کیا گیا جبکہ دوسرا خاص ان افراد کے لیے بنایا گیا جو چلتے وقت نگاہیں سڑک پر رکھنے کی بجائے اپنے فون کی سکرین میں گاڑے رہتے ہیں۔
اسی تجربہ کے عملی فوائد کو دیکھتے ہوئے چین کے شہر چونگجنگ میں بھی موبائل فون والوں کے لیے ایک علیحدہ رستہ بنا دیا گیا ہے جو نہ صرف آئے روز ہونے والے حادثات میں کمی کا باعث ہوگا بلکہ سیاحوں کی تفریح کا باعث بھی ہے۔
phones چین میں موبائل فون صارفین کے لیے الگ رستہ بنا دیا گیا
شہر کے تفریحی علاقے میں 50 میٹر کے رقبہ میں بنائی گئی یہ سڑک موبائل فون سے چپکے رہنے والے افراد کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں۔ اب وہ بلاخوف و خطر اپنے موبائل فون کی سکرین پر نظریں جمائیں خراماں خراماں اپنی منزل تک جاسکتے ہیں۔ جن لوگوں کو کہیں پہنچنے کی زیادہ جلدی ہے انکے چلنے کے لیے الگ سے رستہ ہے، جسکی وجہ سے اب وہ ان موبائل فون صارفین کی سرگرمیوں میں خلل کا باعث نہیں بن سکتے۔
گو کہ یہ سڑک ابھی صرف 50 میٹر تک محدود ہے، تاہم اسکی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے امید کی جاسکتی ہے کہ دیگر شہروں اور ممالک میں بھی موبائل صارفین کے لیے جلد ایسی سڑکیں بنائی جائیں گی جہاں وہ اطمینان سے اپنے فیس بک اور ٹوئٹر سٹیٹس اپڈیٹ کرسکیں اور اس دوران نہ تو انہیں ٹھوکر لگے اور نہ ہی پیچھے سے آنے والا کوئی تیز رفتار فرد ان سے ٹکرائے۔

0 comments:

Post a Comment