Tuesday 9 September 2014

چہرے کے تاثرات سے دماغ پڑھنے کے طریقے



    برلن (نیوزڈیسک) جرمنی میں محقیقین نے حال ہی میں مرد و خواتین کے جذبات کو ان کے چہرے سے پڑھنے کے تجربات کئے ہیں۔ چہرے کے تاثرات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کسی کا موڈ کیسا ہے اور اس سے کیا برتاﺅ کیا جائے۔ 
    بوریت: تحقیق کے مطابق تھوڑی پر ہاتھ رکھنا بوریت کی ایک واضح علامت ہے جس میں کوئی بھی فرد اپنی بوریت ظاہر کر رہا ہوتا ہے جبکہ اس کی آنکھوں میں گہری سوچیں ہوتی ہیں۔ اس کی توجہ دوسری جانب منتقل کرنے کیلئے اس کے کیرئیر، دوستوں، دیشن کے متعلق سوال پوچھیں جس چیز میں وہ دلچسپی دکھائیں اس کے متعلق گفتگو شروع کرنے سے آپ اس کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ 
    محبت: محبت کی علامت ظاہر کرنے کیلئے آنکھوں میں نشہ، گالوں کو سکیڑ کر مسکرانا، آنکھوں کے کونوں میں مسکراہٹ کی علامت ظاہر ہوتی ہیں۔ ایسی علامات ظاہر کرنا والا شخص انتہائی خوشی میں ہے اور وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ 
    پر سکون رہنے کیلئے: اکثر لوگ پر سکون رہنے کیلئے گردن کو رگڑتے ہیں۔ جبکہ چہرے کے تاثرات سے وہ بالکل ناراض لگ رہے ہوتے ہیں۔ 
    رشتہ ختم ہونے کی صورت میں: ایسی صورتحال میں کوئی بھی شخص اپنی کنپٹیوں کو رگڑتا اور چہرے سے شکوب و شبہات کا اظہار کتا ہے۔ اس صورتحال میں اس نظر انداز نہیں کرنا چاہےے اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ کو حل کرنے پر توجہ دی چاہےے۔ 
    برے خیالات: ایسی صورتحال میں کوئی بھی منہ کو سیکڑ کر پورے ہونٹ یا یونٹوں کے ایک کونے کو دانتوں سے کاٹ رہا ہوتا ہے۔ اس صورتحال میں اس سے پریشان ہونے کی وجہ معلوم کی جائے۔ ڈاکٹر Haltzman کا کہنا ہے کہ اسے نظر انداز کرنا اسے مزید مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment