Tuesday 9 September 2014

50اقسام کے سیب دینے والا حیرت انگیز درخت



    لندن (نیوزڈیسک)مسٹر کولیٹ جنہیں کئی ایوارڈ سے نوازا گیا رائیل ہارٹیکلچر سوسائٹی فروٹ گروپ کمیٹی کے ممبر اور RHSکمپیٹیشن کے جج بھی ہیںان کے پیدا کردہ سیبوں میں سب سے نایاب سیب اشمیدز کیرنیل ہے جسے 1970ءمیں گلاسیڈ شائر میں اگایا گیا تھا۔ ان کے نایاب سیبوں کی اقسام کبھی سپر مارکیٹ کی الماریوں میں نظر نہیں آئی۔ اس ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کو جنگ عظیم دوئم میں سیبوں سے محبت ہوئی جب وہ اپنے بچپن کے گھر جو نارفولک میں واقع تھا چھٹیاں گذارنے گیا ہوا تھا اور یہ چھٹیاں اس کے پھل چن کر گذاریں اس نے بتایا کہ ہمیں پھلوں کی کٹائی کے لئے اضافی چھٹیاں دی جاتی تھیں، میں نے 1943ءمیں ایک مخصوص فروٹ فارم سے اپنے کام کا آغاز کیا اور سوالہ سال
    بعد وہاں سے لوٹا کیوں کہ مجھے اس سے محبت تھی میرے آباﺅ اجداد مالی تھے لہٰذا یہ پیشہ میرے خون میں شامل تھا اور یوں میں نے پھل اگانے شروع کئے میں نے نارفولک جہاں میں نے پرورش پائی تھی اور ہیمپشئر جہاں میں استاد تھا اور سکسیکس جہاں میں اب رہائش پذیر ہوں سے سیب منگوائے اور ایک ہی درخت سے پچاس مختلف اقسام کے سیب اگانے میں کامیاب ہو گیا جس کے لئے میں نے خاص طور پر سیب کی نایاب نسلوں کا انتخاب کیا۔

    0 comments:

    Post a Comment