Tuesday 9 September 2014

اب آپ اپنی غلطیوں کی معافی مانگنے کے لئے اس کمپنی کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں



    یوکوہاما (نیوزڈیسک) جاپانی کمپنی معافی مانگنے کیلئے اہلکار فراہم کریگی۔ ہمیشہ سے معذرت کرنا انسانوں کیلئے آسان نہیں رہا ہے اور اکثر انسان اس عمل سے بچنے کی ہی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ جاپان میں رہتے ہیں تو آپ اس پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔ جاپانی کمپنی نے اس کام کیلئے ملازم بھرتی کرلئے ہیں۔ اگر آپ نے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے،کسی پر ظلم کیا ہے، کسی کو ناراض کر دیا ہے تو اسے منایا ہمیشہ سے مشکل کام رہا ہے، جاپانی کمپنی کے ماہر کی خدمات حاصل کر کے آپ یہ کام کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اپنے پریمی کے ساتھ تعلق توڑنے کیلئے مذکورہ کمپنی سے آپ جعلی والدین یا دوست کرایہ پر لے سکتے ہیں۔ اگر آپ کی بیوی اور آپ کام پر نہیں جانا چاہتے تو کمپنی کو آپ کو مصنوعی بیماری سے مطلع کرنے کیلئے بھی ماہر موجود ہیں جو کمپنی میں کال کر کے آپ کی بیماری کی اطلاع کریں گے۔ معافی مانگنے والے ایجنسی پر تنقید کے نشتر بھی برسائے جا رہے ہیں اور اسے دھوکہ دہی کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تمام صورتحال کے باوجود کمپنی کا کاروبار اچھی طرح چل رہا ہے کمپنی کے مطابق ان کے گاہکوں میں 40 فیصد کی عمر 20 سے 40 سال کے درمیان ہے۔ جبکہ ان کے زیادہ تر گاہک مقروض افراد کا محب کے مسائل کا سامنا کرنے والے ہیں۔ کمپنی نے مختلف معافیوں کیلئے مختلف پیکجز بھی دے رہے ہیں۔ کسی کمپنی کے سامنے پیش ہو کر معافی مانگنے کے اخراجات 25,000 ین، ای میل یا فون کے ذریعے معافی کے اخراجات10,000 ین ہیں۔ کمپنی ناراض لوگوں کیلئے معذرت کے ساتھ رونے کی خدمات بھی پیش کرتی ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment