Tuesday 9 September 2014

مَردوں کے 3بڑے مسائل اور ان کے حل



    لاہور(نیوز ڈیسک) خواتین کے روز مرہ مسائل کیلئے ہر طرف سے مفت مشورے دئیے جاتے ہیں لیکن مردوں پرعام طور پر توجہ کم ہی دی جاتی ہے۔مردوں کی روز مرہ کی زندگی کے تین اہم مسائل اور ان کے حل درج ذیل ہیں۔
    ٭بلیڈ سے زخم لگنا:
    شیو کے دوران جلد پر زخم لگ جانا ایک عام اور تکلیف دہ بات ہے۔بلیڈ جتنا کند ہوگا زخم کا خدشہ اتنا ہی زیادہ ہوگا لہٰذا ہمیشہ تیز دھار بلیڈ استعمال کریں ۔شیو سے پہلی جلد کو اچھی طرح نرم کریں اور شیونگ جیل کا استعمال کریں ۔
    ٭سر کی حساس جلد:
    سر کی جلد حساس ہونے کی صورت میں اکثر خارش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس کے حل کے لئے پہلے تو تیز اثرات والے شیمپو کے بجائے کوئی ہلکے اثرات والے شیمپو استعمال کریں اور اس کے علاوہ آپ کی سر کی جلد کی صفائی کے لئے سیب کا سرکہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
    ٭مردوں میں ٹیسٹا سیٹرون ہارمون کی ذیادتی کی وجہ سے چہرے کے علاوہ کمر پر بھی دانے نمودار ہو سکتے ہیں اس کے اینٹی بیکٹیریل صابن استعمال کریں خصوصاً ایسا صابن جس میں میلی سائکلک ایسڈ شامل ہو۔باریک اور ہوادار کپڑے جیسا کے کاٹن اور لیلن سے بنا لباس پہنیں۔

    0 comments:

    Post a Comment