Tuesday 9 September 2014

سعودی خاتون کی آنکھ سے سانپ کے سائز کا کیڑا برآمد



    جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے ایک خاتون کی آنکھ کا آپریشن کرکے ایک عام سانپ کی جسامت کا کیڑا نکال لیا۔ اخبار ”ارار“ کے مطابق خاتون ایک عرصہ سے آنکھ میں شدید تکلیف کا سامنا کررہی تھی۔ ہسپتال میں جب اس کے ٹیسٹ کئے گئے تو معلوم ہوا کہ آنکھ کے اندر ایک بڑا کیڑا موجود ہے۔ ڈاکٹروں نے ایک طویل آپریشن کے بعد کیڑے کو آنکھ سے نکال لیا۔ آپریشن میں شامل ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ آلودہ آئی لینز یا مسکارا اس مسئلے کی وجہ ہوسکتا ہے کیونکہ ممکنہ طور پر ان چیزوں پر کیڑے کے انڈے موجود تھے جو آنکھ میں زرخیز ماحول ملنے پر کیڑے کو جنم دینے کا باعث بنے، اخبار نے اس بات کا تذکرہ نہیں کیا کہ متاثرہ خاتون کا تعلق مملکت کے کس شہر سے ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment