Tuesday 23 September 2014

عورتیں دس دن کیوں غصہ میں رہتی ہیں،سائنس نے بتا دیا



    نیویارک (نیوز ڈیسک) خواتین کا موڈ خراب ہونا عام نظر آنے والے خطاہیر فطرت میں سے ایک ہے لیکن ہمیں یہ منظر کس قدر دیکھنے کو مل سکتا ہے یہ پہلی بار ایک سائنسی تحقیق نے بتایا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ اس خراب منظر کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں۔ 
    حت کیلئے ادویات اور مشاورت کی خدمات فراہم کرنے والی یمنی ”ہیلتھ سیبین“ کیلئے کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ خواتین خراب موسم سے لے کر خراب ٹی وی ریموٹ کنٹرول تک کسی بھی چیز سے برہم ہو سکتی ہیں اور عموماً ہفتے میں پانچ گھنٹے کیلئے ان کا موڈ خراب رہتا ہے جبکہ مردوں کی رائے مختلف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی خواتین ہفتے میں کم از کم آٹھ گھنٹے کیلئے خراب موڈ کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ خواتین میں سے دو تہائی نے تسلیم کیا کہ وہ مردوں کی نسبت زیادہ خراب موڈ کی مالک ہیں۔ تحقیق میں شامل 1000 مردوں میں سے 68 فیصد نے بتایا کہ بیوی یا گرل فرینڈ کا موڈ بگڑنے پر وہ جان بچانے کیلئے ادھر ادھر ہو جانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ صرف 15 فیصد مرد ہی اتنے بہادر نکلے کہ ایسی صورت میں بیوی یا گرل فرینڈ کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اکثر نے بتایا کہ یہ کوشش بہت مہنگی پڑ سکتی ہے۔ خواتین کو برہم یا مشتعل کرنے والی باتوں میں مندرجہ ذیل سرفہرست پائی گئیں۔ 
    1۔ خاتون کا موٹاپے کا شکار ہونا
    2۔ خالون کا بات نہ سننا
    3۔ خراب موسم
    4۔ مالی پریشانی
    5۔ موبائل فون یا انٹرنیٹ کی پریشانی
    6۔ اہمیت نہ ملنا
    7۔مدد نہ ملنا
    8۔ ایام
    9۔ پسندیدہ لباس سے محرومی
    10۔ بالوں کے مسائل
    11۔ گھر کے کام
    12۔ بوریت
    13۔ بھوک
    14۔ بچوں کا تنگ کرنا
    15۔پبلک ٹرانسپورٹ
    16۔ ناپسندیدہ ملازمت
    17۔ جلد پر دانہ نمودار ہونا
    18۔ آج کیا پکائیں

    0 comments:

    Post a Comment