Tuesday 23 September 2014

گنجا پن اور مردانہ قوت میں حیرت انگیز تعلق سائنس نے بتا دیا



نیویارک (نیوز ڈیسک) ایک تازہ امریکی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گنجاپن ایک طرف تو دل کی صحت کیلئے بری خبر ہے لیکن دوسری طرف یہ مردانہ قوت کی بھی علامت ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جسم میں مردانہ ہارمون ٹیسٹا سٹیرون کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے بالوں کی جڑیں متاثر ہوتی ہیں اور بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں لیکن یہ ہارمون اچھی جنسی صحت کی بھی علامت ہے۔ ”جرنل آف کلینیکل آنکالوجی“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں گنجے پن کے صحت پر مندرجہ ذیل اثرات بیان کئے گئے ہیں۔
1۔ قدرتی گنجے پن کا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ مردانہ ہارمون کی زیادتی کی وجہ سے خون کی نالیوں میں رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ مکمل طور پر گنجے مردوں میں دل کی بیماریوں کی شرح 32 فیصد تک زیادہ ہو سکتی ہے۔
2۔ گنجے مردوں میں پراسٹیٹ گلینڈ کا سائز بھی بڑھ جاتا ہے اور پیشاب کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
3۔ مردوں میں بالوں کا غیر معمولی تیزی سے گرناذہنی دباﺅ یا ڈپریشن کی علامت ہو سکتی ہے۔
4۔ ذیابیطس کے مریضوں کو بالوں کے باریک ہونے اور گرنے کا مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے
5۔ خواتین میں بھی ہارمون کی کمی بیشی سے بالوں کے گرنے کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ خصوصاً ایام میں بے قاعدگی کی وجہ سے بالوں کے گرنے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
6۔ خواتین کے بار گرنے کی ایک وجہ گردن میں پائے جانے والے تھائراڈ گلینڈ کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔
7۔ ٹیسٹا سٹیرون ہارمون مردانہ صحت اور طاقت کیلئے بنیادی عنصر ہے اور گنجے مردوں میں عموماً اس کا لیول اوسط سے زیادہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تحقیق نے گنجے پن کو مردوں کیلئے خوشخبری بھی قرار دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment