Tuesday 23 September 2014

کوئی شخص قابل اعتبار ہے یا نہیں دماغ فورا بتا دےتا، سائنسی تحقیق


نیویارک (نےوز ڈےسک)کچھ چہروں کو دیکھتے ہی وہ ہمیں بھلے محسوس ہوتے ہیں اور دل کہتا ہے کہ ان پر اعتبار کیا جاسکتا ہے جبکہ کچھ کو دیکھتے ہی ان کے بارے میں شکوک و شبہات محسوس ہوتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ایک تازہ سائنسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارا دماغ چہرے کے خدوخال دیکھ کر پلک چھپکنے سے بھی کم وقت میں ہمیں بتادیتا ہے کہ کوئی شخص قابل اعتبار ہے یا نہیں۔ نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات نے تجربات سے معلوم کیا کہ کسی چہرے پر نظر پڑتے ہی ہمارا دماغ صرف 33 ملی سیکنڈ (ایک سیکنڈ کا تقریباً 3سواں حصہ) میں ہمیں بتادیتا ہے کہ وہ چہرہ قابل اعتبار ہے یا نہیں۔ دماغ یہ اہم فیصلہ چہرے کے خدوخال کی بناءپر کرتا ہے۔ جن لوگوں کی گال کی ہڈی ابھری ہوئی ہوتی ہے اور بھویں آنکھوں سے قدرے زیادہ فاصلہ پر اوپر ماتھے کی طرف اٹھی ہوتی ہیں وہ ہمیں زیادہ قابل اعتبار اور دیانت دار لگتے ہیں جبکہ وہ لوگ جن کی بھنویں آنکھوں کے بہت قریب ہوں اور ان کے درمیان میں ناک کے بالکل اوپر حصہ پر بل بھی پڑتے ہوں یا جن لوگوں کی گال کی ہڈی نمایاں نہ ہو یا گال دھنسے ہوئے ہوں وہ ہمیں قابل اعتبار یا دیانت دار محسوس نہیں ہوتے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ”نیورو سائنس“ میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق اداکارہ انجلینا جولی قابل اعتبار اور سابق امریکی صدر جارج بش ناقابل اعتبار چہروں کی نمایاں مثال ہیں۔
معمر برطانوی شہری کو زخموں پر چےنی لگانے سے آرام آگےا
لندن(نیوز ڈیسک) چینی کا ذکر ہو تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ طرح طرح کی بیماریوں کا ذکر نہ ہو لیکن ایک معمر برطانوی شہری کیلئے یہی چینی معجزہ ثابت ہوئی ہے۔اور اسے معذور کرنے والی خوفناک بیماری سے نجات مل گئی۔ساٹھ سالہ ڈیرک رپلی عرصہ دس سال سے ٹانگوں کے السر میںمبتلا ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے اس کی یہ بیماری ختم نہیں ہورہی تھی اور وہ لاکھوں خرچ کرنے کے باوجود السر سے نجات میں ناکام رہے ۔ ان کی ٹانگوں کے زخموں کی یہ حالت ہو گئی کہ وہ وہیل چیئر پر بیٹھے رہتے اور ڈاکٹروں نے ٹانگیں کاٹنے پر غور شروع کر دیا ۔اتفاق سے انہیں دنوں ڈبرک کو معلوم ہوا کہ چینی کو زخموں پر استعمال کرنے پر تجربات کئے جارہے ہیں ڈبرک نے بھی درد ناک السر سے نجات پانے کے لئے چینی کو آزمانے کا فیصلہ کیا ۔ اس نے تقریباً ایک ماہ تک ٹانگوں پر چینی لگائی اور ہر کوئی یہ کرشمہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ ایک دہائی تک بہترین علاج سے ٹھیک نہ ہونے والی بیماری چند روپوں کی چینی سے چند دنوں میں ختم ہو گئی۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چینی زخموں سے مضر اور فاضل مائعات کو چوس لیتی ہے لیکن زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے جلدی خلیات نمی سے محروم ہو جاتے ہیں اور ان کی مناسب آفزائش نہیں ہو پاتی ۔چینی کو زخموں کے علاج کے لئے 3500سال قبل مسیح سے بطور ٹوٹکہ استعمال کیا جاتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment